پاک فوج اور محکمہ صحت عامہ کے تحت آزاد کشمیر میں فری میڈیکل کیمپ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پاک فوج اور محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں جہلم ویلی کے علاقے ساون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہدا اور غازیوں کے لواحقین سمیت علاقہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔ اس موقع پر مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں شعبہ گیسٹرو انٹرالوجسٹ، گائنا کالوجسٹ، میڈیکل اسپشلسٹ و دیگر ماہرین صحت موجود تھے۔
علاقہ عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کی اس کاوش کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے ریٹائرڈ فوجیوں اور شہدا کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں ریٹائرڈ فوجیوں اور شہدا کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔
پروگرام میں ایک موبائل شکایت سیل قائم کیا گیا، جہاں ویٹرنز کی شکایات سنی گئیں اور ان کے حل کے لیے اقدامات کو عملی جامہ پہنایا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے دور دراز کے علاقوں میں اس طرح کے میڈیکل کیمپس کا سلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے، جسے مقامی افراد کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فری میڈیکل کیمپ پاک فوج
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلیے بُری خبر کا الرٹ جاری
کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے ایک بُری خبر کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ادارے کے مطابق موسم نہ صرف گرم بلکہ مرطوب بھی رہے گا، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے، جو حبس کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔
مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی
ماہرین موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس دوران ہواؤں کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ اس وقت ہوا 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات پہلے ہی کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر چکا ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، دھوپ میں سفر سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرمی سے بچاؤ کی دیگر تدابیر اختیار کریں۔