کراچی؛ نمازیوں سے لوٹ مار کرنے میں ملوث زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی:
خواجہ اجمیر نگری شادی ہال کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں نمازیوں سے لوٹ مار کرنے میں ملوث زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری سرفراز کمانڈو نے بتایا کہ خواجہ اجمیر نگری 4 اسٹار لان سیکٹر 3 اندرون روڈ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان نماز پڑھنے کے لیے جانے والے شہری انعام سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہوئے تو شہری کے شور شرابہ کرنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا جسے دوسرے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔
سرفراز کمانڈو نے بتایا کہ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عزیز الرحمٰن عرف کاشف کالا اور اس کے گرفتاری ساتھی کی شناخت عادل نور عرف سردار سے ہوئی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کریمنل ہیں، ان کا تعلق سردار بلوچ گینگ سے ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے 3 چھیننے ہوئے موبائل فون، ایک پستول مع 4 گولیاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکے ہیں، ان کا کرائمنل ریکارڈ ہے اور یہ گینگ نمازیوں سے لوٹ مار میں ملوث ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
کراچی:کراچی: شہرِ قائد ایک بار پھر فائرنگ کے پے در پے واقعات سے لرز اٹھا۔ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے آٹھ علیحدہ علیحدہ فائرنگ کے واقعات میں دو بچوں سمیت کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعات کی نوعیت مختلف بتائی جا رہی ہے۔
ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے 13 سالہ سمیع اللہ اور 14 سالہ علی عباس زخمی ہو گئے، بنارس فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اختر حسین زخمی ہوا۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔
بلدیہ مواچھ گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے علی رضا زخمی ہوا، اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نیاز نامی شہری زخمی ہوا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں فائرنگ سے بروچہ نامی شخص زخمی ہوا، جبکہ گولیمار پیتل گلی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے فہد نامی نوجوان کو گولی لگی۔
پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کی نوعیت مختلف ہے۔