ذرائع کے مطابق ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو نے آج کشمیر ہاوس اسلام آباد میں صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک سفیر نے یقین دلایا کہ ترکی کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ہم ہر فورم پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے ان خیالات کا اظہار ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے آج کشمیر ہاوس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر نہ صرف کشمیریوں کا مسئلہ ہے بلکہ یہ امت مسلمہ کا بھی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری مسلمانوں کے دینی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں، انہیں جمعہ اور عیدین کی نمازوں سے روکا جاتا ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ بھارت کے 9لاکھ سے زائد بھارتی اہلکار کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں اور وہاں پر انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے، ایسے میں اسلامی ملکوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نہتے لوگوں پر بھارتی جبر و استبداد کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فرقہ پرست پالیسیوں سے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ صدر نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی بھارت کی کینیڈا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا پردہ چاک کیا ہے جس سے بھارت کے مکروہ عزائم پوری دنیا کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں۔ صدر نے مزید کہا کہ ترکی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ آئندہ بھی یہ حمایت جاری رکھے گا۔ اس موقع پر ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو نے صدر آزاد جموں و کشمیر کو یقین دلایا کہ ترکی کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ہم ہر فورم پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ ملاقات میں ترکش سفارتخانے کی قونصلر مسز یپرک ایس بھی موجود تھیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیری عوام نے کہا کہ کہ بھارت

پڑھیں:

اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور

---فائل فوٹو 

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے اسد عمر کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس اسٹیشن کو جلانے کے مقدمات میں سماعت کی۔

عدالت نے اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کی۔

عدالت نے تینوں مقدمات میں اسد عمر کے پرانے ضمانتی مچلکے بھی بحال کر دیے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا دورہ کابل
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • کشمیری بی جے پی کے کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہیں، حریت کانفرنس
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے: وفاقی وزیر
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر
  • چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • زباں فہمی نمبر245؛کشمیر اور اُردو (حصہ اوّل)
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا حریت قیادت سمیت تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ
  • وقف قانون میں مداخلت بی جے پی کی کھلی دہشت گردی
  • اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور