چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو ریلیز ، پاکستانی اور بھارتی کرکٹر ایک ساتھ جلوہ گر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
دبئی(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو ریلیز کر دیا۔19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان اور بھارت کے ہاردیک پانڈیا کو دکھایا گیا ہے۔اس کے علاوہ افغانستان کے محمد نبی اور انگلش کرکٹر فل سالٹ بھی چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں نمایاں ہیں۔
پرومو میں پانچوں کرکٹرز خاص کمرے میں سکیورٹی میں رکھی ہوئی ایونٹ کی ٹرافی کو حاصل کرنے کی کوشش میں نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا،ایونٹ 9 مارچ تک جاری رہے گا جس میں 8 ٹیموں کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔بھارت چیمپئنز ٹرافی میں اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔
ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
پاکستانی یوٹیوبر کا دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ تاریخی اشتراک
پاکستانی نژاد امریکی یوٹیوبر ساجد رحمان، جو سوشل میڈیا پر "زلمی" کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے۔ یہ اشتراک پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔
زلمی نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر مسٹر بیسٹ سے ملاقات کی ویڈیو اپ لوڈ کی، جسے 24 گھنٹوں کے اندر 15 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ اس ویڈیو میں مسٹر بیسٹ نے زلمی کو اپنے اسٹوڈیو کا دورہ بھی کروایا۔
View this post on InstagramA post shared by Sajid Rehman (@zalmiplayz)
زلمی نے مارچ 2022 میں "ایف ایم ریڈیو کے خراٹے" کے عنوان سے اپنی پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی، لیکن ان کا بڑا بریک تھرو جنوری 2023 میں آیا، جب انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ "24 گھنٹوں میں 1 لاکھ روپے خرچ کرنے کا چیلنج" کے عنوان سے ویڈیو پوسٹ کی، جو وائرل ہو گئی۔
زلمی اب تک لاکھوں سبسکرائبرز اور کروڑوں ویوز حاصل کر چکے ہیں، اور اپنی خاندانی زندگی، ایڈونچرز اور گیمنگ کو ناظرین کے ساتھ بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مسٹر بیسٹ کا 50 گھنٹوں پر مشتمل آئس لینڈ سروائیول چیلنج بھی مکمل کیا، جس سے ان کی عالمی شہرت میں اضافہ ہوا۔
زلمی نے ایک نئی ویڈیو "Zalmi x MrBeast پاکستان کا سب سے بڑا اشتراک جلد آ رہا ہے" کے عنوان سے ریلیز کی ہے، جس نے پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی میں بےحد جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ یہ اشتراک ممکنہ طور پر پاکستان کی یوٹیوب تاریخ کا سب سے بڑا اشتراک ہو سکتا ہے، اور شائقین اس کا بڑی بےچینی سے انتظار کر رہے ہیں۔