پی ٹی آئی کا بنیادی انسانی حقوق سے متعلق سیمینار کرانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے پارٹی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی نے ملک میں بنیادی انسانی حقوق کے معاملے پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں غیرملکی سفرا و صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان کو مدعو کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے امریکا کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کردی
ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ سیمینار فروری کے مہینے میں اسلام آباد یا پشاور میں منعقد کرنے پر غور جاری ہے، سیمینار میں 26 نومبر کے واقعہ سے متعلق دستاویزی فلم تیار کی جائے گی، اس کے علاوہ فوجی عدالتوں کی تحویل میں رہنے والے کارکنان پر مبینہ تشدد سے متعلق بھی غیرملکی مہمانوں کو آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ سانحہ 26 نومبر میں پی ٹی آئی کے ورکرز کی ہلاکتوں کی فہرست اور لاپتا افراد کی تفصیلات سے بھی شرکا کو آگاہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج پر امریکا نے واضح پالیسی بیان دے دیا
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف کے بعد پی ٹی آئی نے ملکی و غیرملکی سطح پر ملک میں ہونے والے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں غیرملکی تنظیموں کو بھی خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نے امریکی کانگریس ارکان سے کیا مطالبہ کیا؟دوسری جانب جمعرات کو امریکا کے ارکان کانگریس کے لیے بھی پاکستانی امریکی فیزیشنز نے ایک بریفینگ کا اہتمام کیا تھا۔ اس بریفنگ کے دوران ملک میں ہونے والی مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی ارکان کانگریس سے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی، پی ٹی آئی کے لیے واقعی اچھی خبر؟ سپریم کورٹ میں رسہ کشی کیا گل کھلائے گی؟
جمعرات کو ہونے والی اس بریفنگ میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ذمہ داری پاکستان فوج پر عائد ہوتی ہے، اس لیے امریکا پاکستانی فوج کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
26 نومبر wenews امریکا امریکی کانگریس ارکان بنیادی انسانی حقوق پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی سیمینار صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان منعقد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی کانگریس ارکان بنیادی انسانی حقوق پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بنیادی انسانی حقوق پی ٹی ا ئی ملک میں کے لیے
پڑھیں:
انسانی سمگلنگ اور گداگری روکنے کیلئے تمام ایئرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع ایف آئی اے کے حوالے سے بتایا کہ انسانی سمگلنگ اورگداگری کی روک تھام کیلئے ملک کے تمام ایئر پورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ایئرپورٹس کے آرائیول اورڈیپارچرکاو¿نٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ہوگی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ بھی موصول ہوگیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایئر پورٹس پر سی سی ٹی وی کی نگرانی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں بھی ہوگی۔
ایران میں مسلح افواج کے دن پر فوجی پریڈ، نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی کردی گئی
مزید :