معروف پراپرٹی ٹائیکون اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض ان دنوں دبئی موجود ہیں، اور دنیا بھر میں ان کے دبئی پراجیکٹ کے چرچے ہیں۔ ملک ریاض نے اس سے قبل برطانیہ میں مہنگی پراپرٹی خریدنے کی کوشش کی جس میں ناکامی کے بعد انہوں نے متحدہ عرب امارات کا رخ کیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ان کے پاس اتنی بھاری رقم کہاں سے آگئی کہ وہ دبئی میں اپنا ہاؤسنگ پراجیکٹ لانچ کرنے جارہے ہیں۔

بحریہ ٹاؤن کراچی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائے گئے ریکارڈ سے بہت کچھ سامنے آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460 ارب روپے میں سے کتنی رقم وفاق اور کتنی سندھ کو مل چکی ہے؟

بحریہ ٹاؤن کراچی میں 58 پریسنٹ ہیں جو نقشے کے مطابق 37 ہزار 777 ایکڑ اراضی پر محیط ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کے نقشے کے مطابق یہ منصوبہ 37 ہزار 777 ایکڑ اراضی پر محیط ہے، اس رقبے پر موجود پلاٹس، بنگلے، فلیٹس اور کمرشل پلازے تاحال کسی بھی اتھارٹی سے منظور نہیں ہیں۔ تاہم ٹرانسفر کرنے کی مد میں شہریوں سے 150 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔ عدالت میں جمع کرائے جانے والے ریکارڈ کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی کو بنانے میں 44 گاؤں مسمار کرنے پڑے ہیں۔

اب تک بحریہ ٹاؤن کراچی میں پریسنٹ ایک سے 50 تک کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ پریسنٹ 51 سے 58 اور ویلی بلاک میں کام مکمل نہیں ہو سکا، پریسنٹ 1,2 اور 10A سے لے کر پریسنٹ 19 میں لوگ رہائش پذیر ہیں، جہاں ولاز اور اپارٹمنٹس کی تعداد 4 ہزار ہے۔

بحریہ ٹاؤن کراچی کے آغاز میں 10 لاکھ شہریوں سے ممبر شپ کی مد میں کم و بیش 250 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں، بحریہ ٹاؤن کا دوسرا پراجیکٹ جو ڈی ایچ اے سٹی سپر ہائی وے کے سامنے ہے اس کا رقبہ ایک لاکھ 50 ہزار ایکڑ ہے۔ اس پراجیٹ کا ایک کونا کیر تھر نیشنل پارک (بلوچستان) سے ملتا ہے جبکہ دوسرا کونا حب چوکی تک ہے۔

بحریہ ٹاؤن کراچی کا پریسنٹ ایک 117 ایکڑ پر مشتمل ہے اور یہ رقبہ تعمیرات کے بعد بحریہ ٹاؤن نے 6 ارب 27 کروڑ 50 لاکھ میں فروخت کیا۔

اس کے علاوہ 160 ایکڑ پر مشتمل پریسنٹ دو 12 ارب 53 کروڑ 10 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت ہوا۔ جبکہ 179 ایکڑ پر مشتمل پریسنٹ تین 6 ارب 52 کروڑ 88 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔

312 ایکڑ پر مشتمل پریسنٹ چار 8 ارب 92 کروڑ 23 لاکھ 50 ہزار روپے، پریسنٹ پانچ 2012 ایکڑ پر مشتمل ہے جس کی کمائی جانے والی رقم 5 ارب 59 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔

اس کے علاوہ پریسنٹ چھ 261 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے، جس سے کمائی جانے والی رقم 9 ارب 24 کروڑ 55 لاکھ روپے ہے۔ پریسنٹ 7 کے 207 ایکڑ سے کمائی جانے والی رقم 6 ارب 17 کروڑ‎ 7 لاکھ روپے، پریسنٹ 8 کے 228 ایکڑ سے 8 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ 50 ہزار روپے کمائے گئے۔ جبکہ پریسنٹ 9 کے 1340 ایکڑ سے کمائی جانے والی رقم 25 ارب 17 کروڑ 85 لاکھ روپے بنتی ہے۔ اس کے علاوہ پریسنٹ 10-A اور B کے 410 ایکڑ سے 27 ارب 71 کروڑ 71 لاکھ 25 ہزار روپے کمائے گئے۔

اسی طرح پریسنٹ 11 سے لے کر پریسنٹ 20 تک 9210 ایکڑ زمین سے ایک کھرب 49 ارب 65 کروڑ 78 لاکھ 50 ہزار روپے کمائے گئے۔ پریسنٹ 21 تا پریسنٹ 30 کی 3353 ایکڑ زمین سے ایک کھرب 28 ارب 52 کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار روپے کی آمدن ہوئی۔

پریسنٹ 31 تا پریسنٹ 40 کی 4543 ایکڑ زمین سے  جو رقم کمائی گئی وہ 3 کھرب 71 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ 15 ہزار روپے بنتے ہیں۔ بات کی جائے پریسنٹ 41 تا 50 کی تو یہ 3 ہزار 734 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے، اور اس کی مد میں بحریہ ٹاؤن نے ایک کھرب ایک ارب 17 کروڑ 30 لاکھ 35 ہزار روپے کمائے۔

بحریہ ٹاؤن کراچی نے پریسنٹ 51 سے پریسنٹ 58 تک 3191 ایکڑ سے ایک کھرب 22 ارب 32 کروڑ 66 لاکھ 45 ہزار روپے کمائے۔ اس کے علاوہ 1220 ایکڑ اراضی پر مشتمل ویلی بلاک سے 28 ارب 16 کروڑ 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی آمدن ہوئی۔

جناح ایونیو کے کمرشل پلاٹس جو 500 گز پر مشتمل 2 ہزار پلاٹس ہیں۔ 5500 ایکڑ زمین پر پھیلے رقبے پر فی پلاٹ 14 کروڑ روپے کا بنتا ہے۔ اور ان تمام پلاٹس کی مالیت 2 کھرب 80 ارب روپے بنتی ہے۔

مین کمرشل انٹرینس 1200 ایکڑ پر مشتمل ہے جو 31 کھرب 20 ارب روپے میں سب سے مہنگا بکنے والا بلاک ہے۔ پیراڈائز کمرشل جو 600 ایکڑ‎ پر مشتمل ہے اس کی قیمت بحریہ ٹاؤن نے 24 ارب 35 کروڑ روپے روپے وصول کی۔ اس ساری رقم کو اگر ملایا جائے تو یہ 43 کھرب 92 ارب 30 کروڑ 74 لاکھ 41 ہزار روپے بنتے ہیں، اور اس رقم کو امریکی ڈالر میں تبدیل (convert) کیا جائے تو یہ تقریباً 16 ارب امریکی ڈالر بنتے ہیں۔

پریسنٹ 1 میں پلاٹس کی تعداد 1213 ہے جس کے ایک پلاٹ کی قیمت 50 لاکھ سے شروع ہوئی جبکہ کمرشل پلاٹس 42 ہیں اور ان کی قیمت 1 کروڑ 25 لاکھ روپے سے شروع ہوئی۔ پریسنٹ 2 میں 575 پلاٹس ہیں اور ایک پلاٹ کی قیمت ایک کروڑ‎ سے شروع ہوئی۔

اسی طرح 493 ولاز ہیں، ایک ولاز 98 لاکھ روپے سے شروع ہوا۔ اس کے علاوہ 154 کمرشل پلاٹس ہیں اور ایک پلاٹ کی قیمت ایک کروڑ 25 لاکھ روپے سے شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں نیب کا بحریہ ٹاؤن کے راولپنڈی دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا، دفتر سیل

اس حساب سے 58 پریسنٹ کے مختلف قیمتوں کے اعتبار سے کمرشل، رہائشی، ولاز، فیسیلیٹی ایریاز پر مشتمل بحریہ ٹاؤن نے شہریوں سے کھربوں روپے تو وصول کرلیے لیکن اب تک اس آبادی کا نقشہ تک پاس نہیں ہوسکا جو سوالیہ نشانہ ہے، اور بھاری سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے پریشانی کا باعث بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بحریہ ٹاؤن بحریہ ٹاؤن کراچی دبئی پراجیکٹ قومی احتساب بیورو کھربوں کی سرمایہ کاری ملک ریاض نقشہ پاس نہ ہوسکا نیب وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بحریہ ٹاؤن دبئی پراجیکٹ قومی احتساب بیورو ملک ریاض نقشہ پاس نہ ہوسکا وی نیوز کمائی جانے والی رقم لاکھ 50 ہزار روپے ہزار روپے کمائے بحریہ ٹاؤن نے ایکڑ اراضی پر ایکڑ پر مشتمل سے شروع ہوئی اس کے علاوہ پر مشتمل ہے ارب 17 کروڑ ایکڑ زمین لاکھ روپے روپے میں ایک کھرب ارب روپے کی قیمت ایکڑ سے

پڑھیں:

پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
دستاویز کے مطابق مارچ میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 57 کروڑ 61 ہزار ڈالر رہا، گزشتہ سال مارچ میں غذائی اجناس کی برآمدات69 کروڑ 13 لاکھ ڈالر تھیں۔
مارچ میں چاول کی برآمدات میں 33.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مارچ میں چاول کی برآمدات کا حجم 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ سال مارچ میں چاول کی برآمدات41 کروڑ 34 لاکھ ڈالرکی تھیں۔
ایک ماہ میں پھلوں کی برآمدات کا حجم ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ سال مارچ میں پھلوں کی برآمدات ایک کروڑ 96 لاکھ ڈالرکی تھیں۔
مارچ میں سبزیوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر13.31 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی، ایک ماہ میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔
رواں مالی سال9 ماہ میں غذائی اجناس برآمدات میں1.62 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی تا مارچ غذائی اجناس کی برآمدات کا مجموعی حجم 5 ارب 75 کروڑ ڈالر رہا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سوٹ کیس سے لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل قریبی خاتون دوست نکلی
  • کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق ویڈیوز سامنے آگئی
  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں
  • وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ کا 600 کروڑ کمانے والی دوسری بالی ووڈ فلم بن گئی
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی
  • پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
  • 14 سالہ کرکٹر کا آئی پی ایل ڈیبیو؛ کتنے کروڑ کمارہا ہے؟
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ