Jasarat News:
2025-12-13@23:04:18 GMT

مسرت جمشید چیمہ کو بشریٰ بی بی کا ترجمان مقرر کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ کو بشریٰ بی بی کا ترجمان مقرر کر دیا۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ میں بھرپور اعتماد کرنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں ،ہم نے جو قربانیاں پارٹی کے لیے دی ہیں وہ اس کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سب کے سامنے کہا کہ مسرت نے ہمیشہ محنت کی اور آگے بھی پارٹی کے لیے کام کرتی رہیںگی۔انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں حملے کے دوران بھی میں مسرت چیمہ فرنٹ پر رہی، 9 مئی کو میری گرفتاری کے بعد بھی میرے ساتھ موجود رہی اور ہمیشہ میڈیا کا کام بہت احسن طریقے سے کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سازشی عناصر عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں: خواجہ آصف

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کچھ سازشی عناصر اب بی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا فیض حمید بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کے انچارج تھے، فیض حمید جب کور کمانڈر پشاور تھے اس وقت انہوں نے عمران خان کی سیاست کو تقویت پہنچائی، دھاندلی کے ذریعے فیض حمید کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لایا گیا، پروجیکٹ بانی پی ٹی آئی کو لانے کے لیے اور بھی شخصیات کام کرتی رہیں۔

ویڈیو: دو ہزار کے چالان پر اضافی پیسے دینے ہوں گے، پولیس والوں کے سامنے شہریوں کو لوٹا جانے لگا، لاہور کی سڑکوں پر مافیا سرگرم

انہوں نے کہا کہ 4 سال بانی پی ٹی آئی نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، فیض اور بانی پی ٹی آئی اس کے ذمہ دار ہیں، عوام جانتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے کتنا ڈیلور کیا، ان کے دور میں پارلیمنٹ کو آئی ایس آئی کا ذیلی ادارہ بنا دیاگیا تھا، فیض حمید کا پراجیکٹ آہستہ آہستہ بے نقاب ہونا شروع ہو گیا، بانی پی ٹی آئی کے لیے 9 مئی برپا کیا گیا، اس کے پیچھے بھی فیض کا دماغ تھا، پلاننگ اسی کی تھی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا تمام مخالفین کو فیض حمید کے ذریعے جیل میں ڈالا گیا، فیض حمید ملک کے ساتھ نہایت بھیانک کھیل کھیلتے رہے، تمام سازشوں کے پیچھےفیض حمید تھا، 9 مئی کی تباہی بھی فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کی تھی، فیض اور بانی پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ قائم رہتا تو پتا نہیں کتنا نقصان ہو جاتا، ان لوگوں نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی ہے ان کو انجام تک پہچانا ضروری ہے۔

پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

ان کا کہنا تھا احتساب ان کا بھی ہوگا جو بیورو کریسی سمیت دیگر اداروں میں چھپے ہوئے ہیں، فوج نے خود فیض حمید کا ٹرائل کیا، فیض حمید کو 15 ماہ کے عرصے میں مقدمہ چلا کر سزا سنائی گئی،

وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی کو تباہی کا منصوبہ فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا، آج بھی سازشی عناصر بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، نو مئی کو افواج اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، اسی فوج نے آپریشن بنیان مرصوص میں عوام کا سر فخر سے بلند کیا، اگر فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو حالات کیا ہوتے۔

راولپنڈی میں گھر میں چوری کی واردات کرنے والی گھریلو ملازمہ اور اس کا والد گرفتار

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی تاریخ مئی میں رقم ہوئی، ہمیں اس تاریخ پر فخر ہے، اگر فیض اور بانی پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ قائم رہتا تو ملک کا کیا حشر ہوتا، ان کو انجام تک نہ پہنچایا گیا تو ملک کے حق میں خیر ثابت نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا فیض حمید کو سزا کے خلاف اپیل کا حق ہے، لیکن نواز شریف کو ایسی کوئی سہولت میسر نہیں تھی، شہباز شریف نے ملک کو برے حالات سے نکالا، فوج کی قیادت نے سویلین حکومت کی مدد کی ہے، دعا ہے فیض اور بانی پی ٹی آئی جیسے لوگوں کا قلع قمع ہو جائے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا فیض حمید کے خلاف ابھی اور چارجز بھی ہیں، 9 مئی کا بھی مقدمہ ہے، سیاست میں ایسے لوگ چھپ کر بیٹھے ہیں جو کل سازش کے پرزے تھے، ان کا بھی احتساب ہوناچا ہیے، نیب کو ہمارے خلاف استعمال کیا جاتا تھا، مجھے بلا کر کہا گیا کہ نوازشریف کے خلاف بیان دو،نہیں تو قید ہوجاو، میں قید ہوگیا، میں نے کہا تھا کہ نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا، مجھے پانچویں روز گرفتار کر لیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت، شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ایک بار پھر ملتوی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فرخ خان پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مقرر
  • سازشی عناصر آج بھی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش میں ہیں: خواجہ آصف
  • سازشی عناصر عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں: خواجہ آصف
  • سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ ادا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پختونخوا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید ، مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے:سہیل آفریدی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے: سہیل آفریدی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی
  • کسی میں بھی جرأت نہیں کہ عمران خان کو ہاتھ لگائے‘ علیمہ خان