وزیراعلیٰ پنجاب نے اقلیتی کارڈ کا اجرا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
لاہور (آن لائن) مریم نواز نے اقلیتی برادری کی معاونت کے لیے اقلیتی کارڈ کا اجرا کر دیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ اسلام اقلیتون کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے ۔ پاکستان میں اقلیتیں میرے سر کا تاج ہیں ، پچاس ہزار گھرانوں کو اقلیتی کارڈ دیا جائے گا۔ اقلیتی کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ پاکستان کی اقلیتی برادری میرے سر کا تاج ہے۔ اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے اسلام اور میرے والد نواز شریف نے ہمیشہ میری رہنمائی کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے: صدر آصف زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری — فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایسٹر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر ہمیں ہمدردی، قربانی اور درگزر کی اقدار کی یاد دلاتا ہے، یہ امید، تجدید اور زندگی کے جشن کا موقع بھی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ہم پاکستان میں تمام اقلیتوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، عوامی خدمت کے شعبوں میں مسیحی برادری کے تعاون کا اعتراف کرتے ہیں۔