۔26نومبر کا احتجاج، 28 ملزمان کی درخواست منظورکرلی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کا معاملہ پرپی ٹی آئی 29 ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کرتے ہوئے 28 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ 1 ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کیملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ ،انصر کیانی ایڈوکیٹ ،فتح اللہ برکی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور موقف اختیارکیاکہ ملزمان کوسناہی نہیں گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی درخواست ملزمان کی
پڑھیں:
کراچی: سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد
کراچی:انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، فہیم خان، شاہنواز جدون اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سماعت کے دوران 46 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی تاہم حلیم عادل شیخ سمیت تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو 23 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ٹیپو سلطان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور ریاست کے خلاف لوگوں کو اشتعال دلایا۔