فیصل آباد، طلبہ نے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنادی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی کوشش طلبا نے ناکام بنادی۔ فیصل آباد میں پولیس صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرنے جامعہ رضویہ پہنچی تو طلبا ڈھال بن گئے اور انہوں نے مدرسے کے دروازے بند کر لیے۔ پولیس نے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا تو سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ انہوں نے تمام کیسز میں عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کی ہوئیں ہیں۔ترجمان حامد رضا کے مطابق پولیس نے نہیں بتایا کہ کس کیس میں گرفتار کرنے آئے تاہم کچھ دیر بعد پولیس کی بھاری نفری گرفتاری کے بغیر جامعہ رضویہ سے روانہ ہوگئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
پولیس نے کہا کہ ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پُرتشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں، علی امین سمیت دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پُرتشدد کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پُرتشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں، علی امین سمیت دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ علی امین سمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ جاری ہوئے۔ یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔