سکھر: ملک برادری کے تحت فلاحی کاموں کا آغاز ہو چکا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) ملک برادری جماعت، ملک فلاحی جماعت اور الحق فاؤنڈیشن پنجاب کے چیئرمین ملک محمد بلال رئیس نے کہا ہے کہ انشاء اللہ اس ماہ میں رحیم یار خان شہر سے ملک برادری جماعت، ملک فلاحی جماعت اور الحق فاؤنڈیشن کے یونٹ کو شروع کرنے والے ہیں اور اس میں ہمارے ساتھ ملک برادری کے افراد کے ساتھ دیگر برادری الحق فاؤنڈیشن کے لیے ٹیم کام کر رہی ہے، انشاء اللہ ملک فلاحی جماعت اور ملک برادری جماعت کے جماعت کے پلیٹ فارم سے ملک برادری کے لوگوں کا کام کریں گے اور الحق فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے دیگر برادریوں کا فلاحی کام کریں گے، انشاء اللہ رحیم یار خان شہر سے کام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور عنقریب پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی فلاحی یونٹس بنائیں جائیں گے، ان یونٹوں میں مستحق لوگوں کو جس میں لوڈر چنگچی، سولر پلیٹیس، فریج و دیگر کاروبار کے لیے بلاسود قرض فراہم کریں گے، ملک برادری جماعت، ملک فلاحی جماعت اور الحق فاؤنڈیشن کے بانی ملک محمد رضوان الحق نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں یونٹ آغاز ہونے کے بعد سب سے پہلے رحیم یار خان کی باڈی تشکیل اور یہ تمام سہولتیں مستحقین تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملک برادری جماعت
پڑھیں:
جے یو آئی (ف) کا کینالز معاملے پر تحریک کو تیزکرنے کافیصلہ
جے یو آئی (ف) نے کینالز کے معاملے پر ہونے والے احتجاج کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رہنما جے یو آئی (ف) مولانا راشد سومرو نے کہاکہ 24 ، 25 اور 26 اپریل کو جلسے کرکے سندھ پنجاب بارڈر بلاک کریں گے۔راشد محمود سومرو نے وفاقی حکومت سے کینا لز کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے اگلے مرحلے میں کندھ کوٹ ،گھوٹکی اور سکھر میں دھرنے ہوں گے۔ دوسری جانب دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف سکھر ببرلو بائی پاس پر وکیلوں کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔ علاوہ ازیں کراچی بار نے گزشتہ روز مبینہ فائرنگ کے واقعے پر جوڈیشل انکوائری کا بھی مطالبہ کیا جب کہ سندھ بار کونسل کا آج سے سندھ بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔مجوزہ کینالز کے خلاف حیدر آباد اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جب کہ خیرپور میں ریلوے ٹریک کو بھی بند کیا گیا جسے پولیس اور رینجرز نے بعد ازاں کھلوا دیا۔