گوادر،جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈ شپ اسپتال کی بلڈ بینک کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر انڈس اسپتال کے زیرانتظام جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈ شپ اسپتال کی بلڈ بینک کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل شفقت انور شاھوانی نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر اسپتال میں ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگائی گء جہاں مخیر حضرات سے عطیہ کردہ خون لے کر مریضوں کیلیے بلڈ بینک میں جمع کیا جائیگا۔ اس موقع پر اسپتال کے سی ای اے ڈاکٹر عفان فائق زادہ نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کو بلڈ بینک اور کیمپ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شفقت انور شاھوانی نے کہاکہ خون کا عطیہ دینا انسانی صحت کیلیے اچھی چیز ہے۔ اس کار خیر میں گوادر پریس کلب کا رول بھی انتہائی اہم رہا ہے۔ صحافیوں نے ہر وقت ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسپتال کی کارکردگی بہت شاندار ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا جو کردار ہے وہ قابل تحسین ہے۔ہماری کوشش ہے کہ اسپتال مزید ترقی کرے اور اس اسپتال میں وہ تمام سہولیات عوام کو میسر ہوں جو کراچی اور لاہور کے اسپتالوں میں لوگوں کو ملتی ہیں۔ اس موقع پر جی ڈی اے کے نثار احمد،حفیظ دشتی انڈس اسپتال کے نادل بلوچ، عبداللہ بلوچ، ڈاکٹرز اسپتال عملہ بھی موجود تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں