توشہ خانہ ٹو کیس، عمران، بشریٰ کی بریت درخواستوں پر سماعت آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بینچ تشکیل دے دیا، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل جج جسٹس راجا انعام امین منہاس سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان کیخلاف گواہی کیلئے دو سابق ملٹری سیکرٹریز طلبواضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ان درخواستوں پر سماعت کی تھی۔
عدالت نے اعتراضات دور کر کے درخواستوں کو سماعت کےلیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
ویب ڈیسک: عمران خان کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ 23 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ
واضح رہے کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث عدالت نے گزشتہ سماعت پر کارروائی ملتوی کردی تھی ۔
عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔
Ansa Awais Content Writer