بلاول سے پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سی ای سی اجلاس کل طلب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ایوانِ صدر، اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں۔ ملک کی سیاسی اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کرنے والوں میں سید خورشید احمد شاہ، امجد ایڈووکیٹ، سینیٹر سیف اللہ مگسی اور سینیٹر بلال احمد خان مندوخیل بھی شامل تھے اور اس دوران ایوان بالا سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ بلاول سے قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور بھی ملے۔ اس موقع پر پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔ چوہدری منظور نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کل اوجی ڈی سی ایل، اسلام آباد، میں کامیاب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جو چیئرمین پی پی پی نے قبول کر لی۔ علاوہ ازیں بلاول نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل 24 جنوری کو طلب کر لیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایوان بالا کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(خبرنگار)ایوان بالا کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا صدزرادری نے سینیٹ اجلاس پیر کی سہ پہر چار بجے طلب کیا تھا کاروائی سہ پہرچار بجے شروع ہوگی اجلاس کی کاروائی کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے ۔