سینیٹ کمیٹی، ایلون مسک کے معافی مانگنے تک اسٹار لنک کو لائنسس نہ دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد:
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس سینیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت ہوا۔
اجلاس میں سیٹیلائٹ پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے چیٔرمین پی ٹی اے میجرجنرل (ر)حفیظ الرحمان نے کہا کہ اسٹار لنک نے فروری 2022 میں پی ٹی اے لائسنس کیلئے اپلائی کیا۔
اسٹار لنک کی درخواست وزارت آئی ٹی کو سیکورٹی کلیٔرنس کیلئے بھیجی گئی، یہ کیس اب نئی ریگولیٹری باڈی کے پاس ہے۔
اسٹارلنک کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ نے کہا ایلون مسک نے پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی، کیا کوئی کمپنی جو پاکستان میں بزنس کرنا چاہتی ہے وہ ایسا کرسکتی ہے، ؟
انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے ایلون مسک کے الزامات کو غلط قرار دیا، ایلون مسک پہلے معافی مانگیں، پھر لائسنس کا سوچا جائیگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایلون مسک
پڑھیں:
انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ روک دیا گیا
فائل فوٹوکراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ذیلی ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کا 12 دسمبر کو ہونے والا خصوصی اجلاس فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین حلقے نے معاملے کا نوٹس لیا اور اسے فوری طور روکنے کی ہدایت کی، جس میں مرکزی کرادار متحدہ قومی موومنٹ اور ڈاکٹر عطا رحمان، جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین نے ادا کیا۔
چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سروش لودھی نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کو ملتوی کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اجلاس میں سب سے اہم چیز آئی سی سی بی ایس کا مسودہ تھا، تاہم وزیر اعلیٰ ہاؤس سے اجلاس ملتوی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔