طوفانی ہواؤں کے باعث 2 گھنٹوں میں 5 ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں جنگلات میں نئی آگ لگ گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق کاسٹائک لیک کے قریب پہاڑوں پر آگ کے شعلے اُڑ رہے ہیں، آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کی وجہ سے 19 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے۔ طوفانی ہواؤں کے باعث 2 گھنٹوں میں 5 ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ لاس اینجلس پہلے ہی خوفناک آگ کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے۔ 7 جنوری سے لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں، آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاتے ہوئے تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبے کو خاکستر کر دیا ہے اور کم از کم 27 افراد کی جان لے لی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لاس اینجلس

پڑھیں:

جیت کیساتھ کراچی کنگز کے کپتان نے ٹی20 میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹی20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔

گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی، اس میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے 47 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ہی ٹی20 کیرئیر میں 13 ہزار رنز بناکر اعزاز بھی حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: 'ہیئر ڈرائر' کے بعد 'ہیئر ٹریمر' پی ایس ایل میں فرنچائز کھلاڑی کو تحفہ

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 14 ہزار 562، ایلکس ہیلز 13 ہزار 610، شعیب ملک 13 ہزار 571، کیرون پولارڈ 13 ہزار 537 اور ویرات کوہلی 13 ہزار 208 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں۔

مزید پڑھیں: ابرار کی "ٹریڈ مارک وکٹ سیلیبریشن" کا حسن علی نے مذاق بناڈالا

میچ کے بعد کراچی کنگز کی انتظامیہ نے ہوٹل میں رات گئے ڈیوڈ وارنر کیلئے ٹیم روم میں ایک تقریب رکھی اور اہم سنگ میل عبور کرنے کی خوشی میں کیک کاٹا۔
 

متعلقہ مضامین

  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • جیت کیساتھ کراچی کنگز کے کپتان نے ٹی20 میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
  • کراچی حج آپریٹرز کی حج بحران کے معاملے پر آرمی چیف، وزیراعظم اور صدر سے مداخلت کی اپیل
  • 3387 مزید غیر قانونی افغان باشندے باحفاظت افغانستان روانہ
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • ارسا نے پنجاب اور سندھ کیلئے پانی کی فراہمی بڑھا دی
  • بجٹ میں 7؍ ہزار 222 ارب روپے کے خسارے کا خدشہ
  • خیبر :ایک ہزار 198غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہری ملک بدر
  • 5؍ ہزار مزید غیرقانونی افغان باشندے واپس روانہ