کراچی( کامرس رپورٹر) منشیات کا پھیلاؤ اس کی بآسانی دستیابی ہے یہ ہر جگہ مل جاتی ہے یہ بات گزشتہ روز تنظیم فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس آف سندھ( فانوس) کے صدر رفیع احمد نے انسداد منشیات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے ہمارے یہ معمار سڑکوں،گلیوں،کچراکنڈیوں،پلوں کے نیچے اور نالوں میں پڑے نظر آتے ہیں،الیکٹرونکس سگریٹ(ویپ) کی دکانوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،اس کے استعمال سے ہمارے نوجوان پھیپھڑوں اور گلے کے کینسر اور دیگر بڑے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں اس کی روک تھام میں ہمیں پولیس کا کردار نظر نہیں آرہا ہے۔ رفیع احمد نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان شاپس کو سیل کروایا جائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ آف پولیس محمد ساجد گجر نے کہا کہ منشیات نے ہمیں بہت زیادہ متاثر کیا ہے اس کی روک تھام میں ہم سب کو اپنا اپنا قومی کردار ادا کرنا چاہیے، منشیات کے خلاف شعور و آگہی کا کام تنظیم فانوس بخوبی سر انجام دے رہی ہے،ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس کام میں ان کا ساتھ دیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت

اسلام آباد:

جی سی سی کانفرنس کے تسلسل میں پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اور قطر کے درمیان مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

قطر کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کے اعلیٰ سطحی وفد کو اے این ایف ہیڈکوارٹرز میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی مذاکرات بھی ہوئے۔

اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے اور آپریشنل تعاون کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

قطر پاکستان کی تکنیکی استعداد کو بڑھانے میں مدد دے گا، اس ضمن میں قطری مندوبین نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ بھی کیا۔ 

پاکستان کی جانب سے حالیہ کانفرنس کا انعقاد منشیات کی روک تھام کے لیے ایک طویل المدتی شراکت داری کی جانب اہم قدم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یقینی بنانا چاہیے کہ ٹیکنالوجی انسانوں اور کرہ ارض کے لیے مثبت کردار ادا کرے، احسن اقبال
  • نہری منصوبہ، پانی کی تقسیم نہیں، قومی بحران کا پیش خیمہ: مخدوم احمد محمود 
  • سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، قیصر احمد شیخ
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • میرا نہیں خیال کہ کینال کے معاملے پر کوئی کنفیوژن ہے: سعید غنی
  • سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، محمد احمد خان
  • عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے،وزیر داخلہ محسن نقوی
  • عوامی فیصلوں کو ماننا چاہیے، کوئی ادارہ ریاست نہیں، وزیر بلدیات سندھ
  • پاکستان ہمیشہ امن مشنز کا حامی رہا،عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے، محسن نقوی
  • پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت