ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کا کہنا تھا کہ تحریری مطالبات پر سب کمیٹی 2 دن میں جواب تیار کرکے پیش کر دیگی، مذاکرات میں حکم نامہ نہیں ہوتا، بیٹھ کر بات ہوتی ہے، جمہوری سسٹم میں مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مذاکرات پہلی بار نہیں ہو رہے، پی ٹی آئی سے میٹنگ میں کچھ چھین تو نہیں لیں گے، ہم جواب دینا چاہتے ہیں اور آپ تیار نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں بھی معلوم تھا کہ پی ٹی آئی کے کیا مطالبات آنے والے ہیں، معلوم ہونے کے باوجود ہم نے ان کے مطالبات کا انتظار کیا۔ رہنماء مسلم لیگ نون نے کہا کہ تحریری مطالبات پر سب کمیٹی 2 دن میں جواب تیار کرکے پیش کر دے گی، مذاکرات میں حکم نامہ نہیں ہوتا، بیٹھ کر بات ہوتی ہے، جمہوری سسٹم میں مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے پر سالہا سال سے گفتگو ہو رہی ہے، آج کسی آدمی کی عزت اور کردار فیک نیوز کی وجہ سے محفوظ نہیں، ناپسندیدہ عناصر کی وجہ سے کروڑوں افراد عذاب جھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں کون سی جلد بازی کی گئی؟، ایکٹ کیا صحیفہ لکھا جا رہا ہے؟ 20 ترامیم کی ضرورت بھی ہوئی تو ہو جائیں گی، یہ کیسے کہہ رہے ہیں کہ پیکا ایکٹ حکومت مخالف بات دبانے کے لئے ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رانا ثناء کہا کہ

پڑھیں:

لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار


لاہور کے فیکٹری ایریا میں اوورسیز پاکستانی خاتون کے ساتھ دن دیہاڑے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکوؤں نے خاتون پر تشدد بھی کیا۔

موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر سونے کی چین چھین لی، واردات کا شکار ہونے والی خاتون حمیرا وقاص پاکستانی نژاد برطانوی ہیں۔

چند گھنٹے قبل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی،
خاتون گلی میں جیسے ہی گاڑی سے اتری موٹرسائیکل سوار ڈاکو پہنچ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کا پانی چھینیں گے نہ چوری کریں گے، رانا ثناء
  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • رانا ثناء اور شرجیل میمن کا ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ
  • کینالز کا معاملہ: رانا ثناء اللّٰہ کا شرجیل میمن سے ٹیلی فونک رابطہ
  • کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جاسکتا: رانا ثناء اللّٰہ
  • کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا: رانا ثناء اللّٰہ
  • امریکا-ایران مذاکرات؛ ماہرین جوہری معاہدے کا فریم ورک تیار کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ
  • ایران امریکا مذاکرات: فریقین کا جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق
  • ن لیگ پانی سمیت تمام مسائل پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہے، رانا ثناء
  • ‎کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا؛ رانا ثناء اللہ