امریکی صدر کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں روسی سفیر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں 2014ء سے جاری امریکا کی روس مخالف پالیسی کے ذمہ دار تو ٹرمپ نہیں، لیکن ٹرمپ اس بدنیتی کی پالیسی کو روک ضرور سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یوکرین جنگ کے خاتمے کا مطلب کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے امریکی صدر کے بیان پر اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ختم کرنے کا نہیں یوکرینی بحران کی بنیادی وجوہات ختم کرنے کا سوال ہے۔ روسی سفیر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں 2014ء سے جاری امریکا کی روس مخالف پالیسی کے ذمہ دار تو ٹرمپ نہیں، لیکن ٹرمپ اس بدنیتی کی پالیسی کو روک ضرور سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روسی صدر پیوٹن یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عائد کر دیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: روسی سفیر

پڑھیں:

90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ خاموش ہے: منعم ظفر

منعم ظفر — فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ اور عالمی ادارے خاموش ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس میں یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں عالمی امدادی اداروں کو بھی تحفظ حاصل نہیں اور نہ ہی عالمی عدالت کے فیصلے پر کوئی عمل کرا سکا۔

غزہ میں نسل کشی امریکا کی سرپرستی میں ہو رہی ہے: منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی امریکا کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ او آئی سی بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ عرب لیگ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

منعم ظفر نے کراچی میں پانی کی عدم دستیابی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 17سال سے حکومت میں بیٹھے لوگ شہر کا حق ادا نہیں کر رہے، مرمت کے نام پر پانی بند ہے لیکن ٹینکرز مافیا کو مل رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی تنازعات، تاریخ کا نازک موڑ
  • یوکرین اور روس میں رواں ہفتے ہی معاہدے کی امید، ٹرمپ
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں: اقوام متحدہ
  • روسی صدر پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یکطرفہ یوکرین جنگ بندی کا اعلان
  • روسی صدر کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان
  • ایسٹر کے موقع پر روس یوکرین میں جنگی کارروائیاں نہیں کرے گا، روسی صدر کا فیصلہ
  • 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ خاموش ہے، منعم ظفر خان
  • 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ خاموش ہے: منعم ظفر