Jasarat News:
2025-12-13@23:13:21 GMT

امارات کا تیئسواں طیارہ امدادلے کر بیروت پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

امارات کا تیئسواں طیارہ امدادلے کر بیروت پہنچ گیا

بیروت کے ہوائی اڈے پر اماراتی طیارے سے امدادی سامان اتاراجارہا ہے

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی جانب سے لبنان کے لیے 35 ٹن طبی سامان لے کر تئیسواںامدادی طیارہ لبنان پہنچ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق امدادی مہم کے تحت امارات کا طیارہ بیروت انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پہنچا۔ سامان میں جدید آلات، اسپتالوں اور صحت مراکز سے متعلق ضروری طبی اشیا شامل ہیں۔ امداد اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات، نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید النہیان کی نگرانی اور صدارتی عدالت کے ڈپٹی چیئرمین شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان کی رہنمائی میں فراہم کی گئی ہے۔ امارات میں بین الاقوامی امدادی ایجنسی کے نائب چیئرمین سلطان محمد الشامسی نے کہا ہے کہ ابوظبی حکومت لبنان کے عوام کو درپیش بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چین، متحدہ عرب امارات تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم

چین، متحدہ عرب امارات تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید ال نہیان کے ساتھ ملاقات کی۔ہفتہ کے روزوانگ ای نے کہا کہ چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 40 سال سے زائد عرصے میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا احترام اور تعاون کیا ہے اور بین الاقوامی تبدیلیوں سے قطع نظر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہترین طریقے سے ترقی کرتے رہے ہیں۔

چین متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے ، دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے ، دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک اعتماد کو گہرا کرنے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینے اور روایتی دوستی کو آگے بڑھاتے ہوئے مشترکہ طور پر چین۔متحدہ عرب امارات جامع سٹریٹجک پارٹنرشپ کو اعلیٰ سطح کی جانب بڑھانا چاہتا ہے۔

وانگ ای نے زور دیا کہ چین متحدہ عرب امارات کے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر چلنے کی حمایت کرتا ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں متحدہ عرب امارات کے زیادہ کردار ادا کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ امید ہے کہ متحدہ عرب امارات چین اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان فری ٹریڈ معاہدے کے مذاکرات کی جلد تکمیل کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا۔ شیخ عبداللہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور اپنی خارجہ پالیسی میں اسے اولین ترجیح دیتا ہے۔ متحدہ عرب امارات ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند ہے اور بیرونی قوتوں کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔فریقین نے مشرق وسطیٰ کے حالات سمیت دیگر مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق ’چین سے جنگ ہوئی تو امریکہ بری طرح ہارے گا‘: پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ لیک غزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بچوں سمیت 14 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے امریکا میں 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف امریکا چاہتا ہے یوکرین ڈونباس شہر سے دستبردار ہوجائے، زیلنسکی کا بڑا انکشاف بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری کو کرانے کا اعلان،جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم کا بھی اعلان ٹرمپ گولڈ کارڈ حاصل کرنے والے کیا فوائد حاصل کرسکیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لیمی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • چین، متحدہ عرب امارات تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم
  • خطیب: حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ حسن سروری (نائب امام جمعہ)
  • ہماری اولین ترجیح صیہونی جیلوں سے اپنے قیدیوں کی رہائی ہے، لبنانی صدر
  • متحدہ عرب امارات میں 16ویں سر بنی یاس فورم، اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے
  • الخدمت فائونڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالوحید شیخ کے فرزند کی دعوت ولیمہ کی تقریب
  • نائب وزیراعظم سے آئرلینڈ کیلئے نامزد سفیر کی ملاقات
  •  اووربلنگ کی مد میں بجلی صارفین سے 8 ارب سے زاید رقم بٹورنے کا انکشاف
  • اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر‘ اماراتی و امریکی سفارتکاروں کی ملاقاتیں‘ باہمی امور پر گفتگو
  • آمدن سے زاید اثاثے:شرجیل میمن، ان کی والدہ اور اہلیہ پر فرد جرم عاید