پاکستان ویمنز ٹیم انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کوالالمپور: ملائیشیا میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم شرمناک کارکردگی کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق گروپ بی میں شامل پاکستان ویمنز ٹیم آخری میچ میں آئرلینڈ کے خلاف شکست کے بعد گرین شرٹس سے ہارنے کے بعد انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے۔
آج کھیلے گئے میچ کا بارش کے باعث 9، 9 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 70 رنز کا آسان ہدف دیا۔ تاہم گرین شرٹس کے لیے یہ معمولی ہدف بھی پہاڑ بن گیا جو سر نہ کیا جا سکا اور ٹیم مقررہ 9 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنا سکی اور یوں آئرلینڈ کو 10 رنز کی جیت طشتری میں رکھ کر پیش کر دی۔
قومی ٹیم کی اس ایونٹ میں کارکردگی شرمناک رہی اور ایک بھی میچ نہ جیت سکی، امریکا سے ابتدائی میچ بارش کی نذر ہوا اور انگلینڈ نے گرین شرٹس کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ایس ایل ‘اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپرلیگ 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے7 وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔ ٹم سیفرٹ 30، عباس آفریدی 24 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 129 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ شاداب خان نے 47، اعظم خان نے 31 اور صاحبزادہ فرحان نے 30 رنز بنائے۔ حسن علی نے 2، عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔