اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ اٹل، پی ٹی آئی کو ابہام میں نہیں رہنا چاہیے، رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا واضح پیغام ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات نہیں کریں گے، اب پی ٹی آئی کسی ابہام میں رہے تو یہ ان کی مرضی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرمی چیف واضح کہہ چکے ہیں کہ سیاسی مذاکرات کرنا ان کا مینڈیٹ نہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگر سیاسی جماعتیں بیٹھ کر کسی نتیجے پر پہنچتی ہیں تو انہیں اعتراض نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں سیاسی ڈائیلاگ میں ڈیڈلاک، پی ٹی آئی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت سے انکار کردیا
انہوں نے کہاکہ 9 مئی ایک کریمنل کیس ہے، اس میں سزا ہوگی یا معافی مل سکتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر اس سے قبل یہ واضح کرچکے ہیں 9 مئی پر معافی مانگی جائے۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ جمہوری سسٹم میں مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوتا۔ ہم پی ٹی آئی کو جواب دینا چاہتے ہیں تو وہ اجلاس میں آنے کے لیے تیار نہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سب کمیٹی بنائی اس کا جواب تیار ہونے تک کمیشن کا نہیں بتا سکتا، ہم مستقبل میں بھی ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پیکا قانون میں ترمیم کرنے میں کوئی جلدی نہیں کی گئی، آج کسی آدمی کی عزت اور کردار فیک نیوز کی وجہ سے محفوظ نہیں، ناپسندیدہ افراد کی وجہ سے کروڑوں افراد عذاب جھیل رہے ہیں۔ سالہا سال سے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے پر صرف بات ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں حکومت 7 روز میں مطالبات پر جواب دے ورنہ چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دور میں ملک ریاض سے ہیرے کی انگوٹھیاں لی گئیں، 190 ملین پاؤنڈ لینے والا اگر قصور وار ہے تو دینے والا کا بھی قصور بنتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف اسٹیبلشمنٹ جوڈیشل کمیشن حکومت پی ٹی آئی مذاکرات رانا ثنااللہ سب کمیٹی مشیر وزیراعظم نو مئی وزیراعظم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف اسٹیبلشمنٹ جوڈیشل کمیشن حکومت پی ٹی ا ئی مذاکرات رانا ثنااللہ سب کمیٹی وی نیوز انہوں نے کہاکہ رانا ثنااللہ پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، شیخ وقاص اکرم
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جو اپنی ذاتی حیثیت میں کوششیں کر رہے ہیں اور کرتے رہتے ہیں ان کو بھی خان صاحب نے کہہ دیا ہے کہ میری رہائی کے حوالے سے میں نے کسی کو بھی آتھرائز نہیں کیا کہ وہ کوئی مذاکرات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بات شروع کرنے سے قبل میں ایک چیز کلیریٹی سے کہہ دوں کہ فی الوقت جب ہم بات کر رہے ہیں، ہمارے بیک ڈور یا سامنے کسی قسم کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات جاری نہیں ہیں، جو اپنی ذاتی حیثیت میں کوششیں کر رہے ہیں اور کرتے رہتے ہیں ان کو بھی خان صاحب نے کہہ دیا ہے کہ میری رہائی کے حوالے سے میں نے کسی کو بھی آتھرائز نہیں کیا کہ وہ کوئی مذاکرات کریں، وہ بات وہاں فائنل ہو گئی ہے، اگر کوئی کلیم بھی کرتا ہے کہ مجھے خان نے آتھرائز کیا ہے تو خان صاحب نے واضح کر دیا ہے کہ میں نے کسی کو آتھرائز نہیں کی۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خان صاحب نے ایک اور بات بڑی واضح کر دی ہے، ساتھ ہی کہ ہم بطور پولیٹکل پارٹی مذاکرات کے بالکل خلاف نہیں ہیں مگر مذاکرات کس لیے؟ نمبر ون قوم کیلیے، نمبر ٹو آئین کی بالادستی اور نمبر تین قانون کی حکمرانی کیلیے، ہیومن رائٹس کے لیے، جمہوریت کیلیے۔