امیتابھ بچن بلاگنگ سائٹ سے مایوس: 'یہ میری اعصاب پر سوار ہو رہی ہے'
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی بلاگنگ سائٹ پر غصے کا اظہار کیا، جہاں وہ اپنے مداحوں، جنہیں وہ اپنی "ایکسٹینڈڈ فیملی" کہتے ہیں، کے لیے پوسٹس اور تصاویر شیئر کرتے ہیں۔
اداکار نے شکایت کی کہ سائٹ ان کی پوسٹس ڈیلیٹ کر دیتی ہے اور ان کے کام کی تصاویر اپلوڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر لکھا، "یہ بلاگنگ سائٹ واقعی میری اعصاب پر سوار ہو رہی ہے۔ یہ میرے کام کی تصاویر ریجیکٹ کرتی ہے، اور اچانک میری تحریر غائب ہو جاتی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "کافی دیر کوشش کے بعد بھی جب تصاویر اپلوڈ کرنے کی کوشش کی تو بس 'اوپس' لکھ کر آ جاتا ہے۔"
دوسری جانب، امیتابھ بچن نے اپنے مشہور کوئز شو 'کون بنے گا کروڑپتی' کے 25 سال مکمل ہونے کا جشن مناتے ہوئے جذباتی لمحے شیئر کیے۔ اس موقع پر ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں مداحوں کے دل کو چھو لینے والے پیغامات شامل تھے۔
امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "یہ شو میرے لیے صرف کام نہیں ہے، بلکہ یہاں آنے والے ہر کنٹسٹنٹ اور حاضرین میرے مہمان کی طرح ہیں۔ ان کی میزبانی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "یہ گیم ایک لمحے میں لوگوں کی زندگی بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔ جب کنٹسٹنٹ کامیاب ہوتے ہیں، مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے، اور جب وہ ناکام ہوتے ہیں، ان کا دکھ میرے دل کو چھو جاتا ہے۔"
امیتابھ بچن نے اپنے اختتامی الفاظ میں کہا، "آپ سب کی محبت اور پیار ہمیشہ کے لیے قائم رہے، یہی میری خواہش ہے۔"
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
کورنگی صنعتی ایریا گودام چورنگی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر ٹینکر میں آتشزدگی کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور فائر برگیڈ کو بھی طلب کیا گیا جس پر فائر برگیڈ کی ایک گاڑی نے جائے وقوعہ پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ ٹینکر ڈرائیور نے پولیس کو جھوٹا بیان دیا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔تاہم، پولیس نے مزید تفتیش کی تو ٹینکر ڈرائیور نے اپنا بیان تبدیل کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ٹینکر ڈرائیور نے بیان تبدیل کرتے ہوئے بتایا کہ ٹینکر سے موٹر سائیکل کو ٹکر لگی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوا۔ جس کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگادی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
واقعے میں زخمی ہونے والے شہری 30 سالہ ریاض ولد بشیر کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق زخمی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔