190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، بیرسٹر علی ظفر کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کا فیصلہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ جمعرات کو ( کل ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس کیس میں سزا ختم کر دے گی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مخالفین عدالت کے ذریعے سیاست کی کوشش کر رہے ہیں اور عدالتوں کو حکومت نے میدان جنگ بنایا ہوا ہے۔بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ان کیسوں سے مخالفین کی سیاست ختم ہو رہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلے 2 ہفتوں کے اندر اندر القادر ٹرسٹ ( 190 ملین پاؤنڈ ) کیس ختم ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور دونوں کو 10 لاکھ اور 5 لاکھ جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر بانی پی ٹی آئی کو مزید 6 اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ قید کی مزید سزا ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ملین پاو نڈ پی ٹی ا ئی علی ظفر
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کردیا گیا ہے، جو اب 19 مئی کو ہوگا۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ ، سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا۔
4مئی تک چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے لیے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں۔ ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔
واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینارٹی کا تنازع آئینی بنچ میں زیر سماعت ہے۔
Post Views: 3