نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آرمی چیف کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے وزرا کی فوج کو صف آرا کر دیا ہے۔ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آرمی چیف کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے وزرا کی فوج کو صف آرا کر دیا ہے۔ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فرینڈلی فائر کی زد میں آ چکے ہیں۔ فوج اور خیبر پختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کر رہے ہیں جب کہ جعلی حکومتی وزرا فوج کی قیادت کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف کو معلوم ہے کہ ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی ہے تو پھر وزرا اول فول بیان اور وضاحتیں کیوں دے رہے ہیں؟۔ جعلی حکومت کی توجہ مہنگائی اور دہشت گردی کے خاتمے پر نہیں، آرمی چیف کی ملاقاتوں پر ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف
پڑھیں:
میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نےکہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو پاکستان کی ترقی کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔
ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، لاہور کی بحالی کےلیے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، قومی ایئرلائن بند کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز، شہباز شریف کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہے ہیں۔
ن لیگی صدر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام تک پہنچا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا۔