Daily Sub News:
2025-04-22@14:40:20 GMT

پاکستان میں 2025کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

پاکستان میں 2025کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق

پاکستان میں 2025کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں سال 2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوگئی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے مطابق 2025 کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوا ہے۔این ای او سی کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں7جنوری 2025 کو پہلا پولیوکیس رپورٹ ہوا جس کی تصدیق 22 جنوری 2025 کوکی گئی۔
این ای او سی کے مطابق 2024میں ڈی آئی خان میں پولیو کے 11کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔2024میں پاکستان میں مجموعی طور پر 73 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 22 سندھ اور ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے تھے۔کوآرڈینیٹر این ای او سی کا کہنا ہے کہ سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے، ڈی آئی خان سمیت پولیو سے متاثرہ تمام اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان میں ڈی آئی خان کی تصدیق

پڑھیں:

ایکس کے حریف بلوسکائی نے اکاؤنٹس کی تصدیق کیلئے بلو چیک متعارف کرادیا

ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا حریف بلوسکائی نے کہا ہے کہ وہ ایسے اکاؤنٹس میں بلو چیکس شامل کر رہا ہے جو مستند ہیں۔

ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے کہا کہ وہ مستند اکاؤنٹس کی فعال طور پر تصدیق کرے گی اور ان کے ناموں کے آگے نیلے رنگ کا چیک ظاہر کرے گی۔ کیونکہ اعتماد ہی سب کچھ ہے۔

یہ اقدام ایک ایسی خصوصیت کی عکاسی کرتا ہے جسے ٹویٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر استعمال کیا تھا تاکہ دھوکہ دہی کرنے والوں کو ناکام کیا جا سکے اور صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے کہ اکاؤنٹ ہولڈرز مستند ہیں یا غیرمستند۔

ایلون مسک نے 2022 میں ٹویٹر جسے اب ایکس کہا جاتا ہے، خریدنے کے بعد اکاؤنٹس پر بلو چیکس استعمال کرنا چھوڑ دیا تھا۔

اس کے بجائے مسک نے سوشل نیٹ ورک پر ایکس پریمیم ٹائر کے لیے سبسکرپشنز کی ادائیگی کرنے والوں کو بلو چیکس کی پیشکش کی۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایکس کے حریف بلوسکائی نے اکاؤنٹس کی تصدیق کیلئے بلو چیک متعارف کرادیا
  • صارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کیلئے میٹا نے اے آئی کا سہارا لے لیا
  • جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، لکی مروت میں بائیکاٹ کی کال
  • رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 151 ہزار سے زائد مزدور خلیجی ممالک گئے
  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی
  • ’باپ تو سپر مین ہوتا ہے‘، بچے کو گرمی سے بچانے کے لیے باپ نے سیٹ پر ہاتھ رکھ لیے، ویڈیو وائرل
  • پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • اجتماعی کوششوں سے پولیو وائرس پر قابو پالیں گے، وزیراعظم  
  • سینئر امریکی عہدیدار کی امریکا، ایران جوہری مذاکرات میں 'بہت مثبت پیش رفت' کی تصدیق