کُرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
خیبرپختونخوا حکومت نے کُرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
کرم کی صورتحال پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں کُرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دستخط کنندگان کی ذمےداریوں کواجاگرکیا جائےگا۔
اجلاس میں ضلع کرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب کھانے پینے کی اشیا، دوائیں اور دیگر اشیا لے کر ساٹھ سے زائدچھوٹی گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم پہنچ گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق قافلہ شام تک پارا چنار سمیت اپرکرم کے دیگرعلاقوں تک پہنچے گا۔
اُدھر نجی ٹی وی کے مطابق کرم کے علاقے بگن میں 19 سے 21 جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اورسکیورٹی اداروں کے آپریشن میں بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد کیے گئے، فریقین کے دستخط شدہ معاہدے کےمطابق شرپسندوں کےخلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔
خیال رہے کہ یکم جنوری کو کرم کے معاملے پر کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا اور بڑا اسلحہ حکومتی تحویل میں دیا جائےگا، فریقین کی جانب سے بنائےگئے مورچے ختم کیے جائیں گے۔
فریقین کی جانب سے45 ،45 افراد نے دستخط کیے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دستخط کنندگان امن معاہدے معاہدے کے کے دستخط
پڑھیں:
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
اسکرین گریب
پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے لیے تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور یو اے ای کی جانب سے یو اے ای کے نائب وزیرِاعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید شریک ہوئے۔
نائب وزیرِاعظم یو اے ای نے کہا کہ تجارت و سرمای کاری سمیت مخلتف امور پر بات چیت ہو گی، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، پاکستان سے میری اچھی یادیں وابستہ ہیں۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور وزارت ثقافت یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
خارجہ وزارتوں کے درمیان قونصلر امور کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کے لیے تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔
یہ معاہدہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پایا ہے۔