مریم نواز کا طلباء کو’ لندن یونیورسٹی ‘سے تعلیم دلانے کا بڑا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے یونیورسٹی آف لندن کو کو پنجاب میں دفتر کھولنے کی دعوت دی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے بچوں اور بچیوں کو برطانیہ کی عالمی سطح پر معروف ‘لندن یونیورسٹی’ سے تعلیم دلانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا۔ مزید بین الاقوامی یونیورسٹیوں کو بھی پنجاب میں لانے کےلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔ مریم نواز کی پیشکش پر لندن یونیورسٹی نے لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے پر مفاہمت شروع کردی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئروزیر مریم اورنگزیب نے لندن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن سے ملاقات کی ۔
لندن یونیورسٹی کی ڈگری پنجاب کے طالب علموں کو ملے گی، سمسٹر ایکسچینج پروگرام کا آغاز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مریم نواز نے یونیورسٹی آف لندن کو کو پنجاب میں دفتر کھولنے کی دعوت دی۔ لندن یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم کا وفد بھی پروفیسر وینڈی تھامسن کے ہمراہ ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف ذہین بچوں اور بچیوں کے لیے 30ہزار کی بجاۓ 50 ہزار وظائف دے رہی ہیں، شفاف نظام کے ذریعے دئیے جانے والے وظائف میں سے 60فیصد بچیوں کے لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف تعلیم کے پورے نظام کو جدید اور بہتر بنا رہی ہیں، نصاب، اساتذہ کی ٹریننگ اور عمارتوں کی بہتری پر توجہ دی جا رہی ہے، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مری میں نیشنل یونورسٹی کے قیام پرکام جاری ہے۔
پرفیسر وینڈی تھامسن نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی پنجاب میں تعلیم اور گورننس کی بہتری کے اقدامات متاثر کن ہیں۔
واضح رہے کہ لندن یونیورسٹی برطانیہ کے علاوہ 199 ممالک میں تعلیمی خدمات فراہم کر رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:سرفراز احمد کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا کپتان کون ہوگا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز شریف لندن یونیورسٹی
پڑھیں:
نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، لندن میں قیام بڑھا دیا گیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف دو ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے، نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔
مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا، ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔