قومی مقابلہ کتب سیرت کا اعلان، انعامات کی شرح بڑھا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومت پاکستان نے 50ویں قومی مقابلہ برائے کتب سیرت و نعت اور مقامات سیرت کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔
آن لائن انٹری و کتب یا مقالات بھجوانے کی آخری تاریخ 28 مارچ 2025 مقرر کی گئی ہے۔
اس مرتبہ معاشرتی اصلاح و رہنمائی نیز سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کی ترویج کے لیے سیرت نگاروں کی حوصلہ افزائی کے انعامات کی شرح میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
50واں قومی مقابلہ کتب سیرت کتب سیرت مقابلہ وفاقی وزارت برائے مذہبی امور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 50واں قومی مقابلہ کتب سیرت کتب سیرت مقابلہ وفاقی وزارت برائے مذہبی امور کتب سیرت
پڑھیں:
حضرت فاطمہ الزہراءؑ کی سیرتِ طیبہ عدل، حیا، وفا، شجاعت کا کامل نمونہ ہے، سید علی رضوی
آغا سید علی رضوی نے کہا کہ اس مبارک دن کا تقاضا ہے کہ ہم سیدہ کائناتؑ کے اسوۂ حسنہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے دینِ حقیقی کی خدمت، عدل کے قیام اور مظلومین کی حمایت کے مشن کو آگے بڑھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی نے یومِ ولادتِ باسعادت حضرت سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کے موقع پر عالمِ اسلام، ملتِ جعفریہ اور عاشقانِ اہلِ بیتؑ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مادرِ حسنینؑ، سیدہ نساء العالمین حضرت فاطمہ الزہراءؑ کی سیرتِ طیبہ عدل، حیا، وفا، شجاعت اور ولایتِ علوی سے وابستگی کا کامل نمونہ ہے، جو آج کی دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاطمی کردار اس بات کی یاد دہانی ہے کہ معاشرے میں عورت کی حقیقی عظمت الٰہی تربیت، اخلاقِ فاطمی اور کردارِ پاکیزہ میں پوشیدہ ہے۔ آغا سید علی رضوی نے کہا کہ اس مبارک دن کا تقاضا ہے کہ ہم سیدہ کائناتؑ کے اسوۂ حسنہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے دینِ حقیقی کی خدمت، عدل کے قیام اور مظلومین کی حمایت کے مشن کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے پوری ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، امن اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ آخر میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم نے پوری امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سیدہ فاطمہؑ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔