پاکستان میں 2025 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پاکستان میں 2025 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان قومی انسداد پولیوپروگرام کا کہنا ہے قومی انسداد پولیو پروگرام کے حکام نے ڈی آئی خان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا جنوبی خیبرپختونخوا سمیت ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے، صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حل تلاش کر رہے ہیں۔
2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔
ڈی آئی خان سمیت تمام پولیو سے متاثرہ اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹی ایچ کیو ہسپتال :انسدادِ پولیو مہم کا آغاز،عمران نذیر نے بچوں کوپولیو قطرے پلائے
لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ عظمی کاردار، سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب، یونیسف عالمی ادارہِ صحت کے نمائندے بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت نے ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پولیو کی مہم کے 100 فیصد اہداف حاصل کرنے ہیں۔والدین 5 سال تک کے بچوں کو ہر صورت پولیو ویکسینیشن پلوائیں بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں گے۔پولیو کی جنگ کیخلاف ہمیں ہر صورت کامیاب ہونا ہے۔ اگلے برس پاکستان پولیو فری ملک ہو گا۔جبکہ وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے فیلڈ میں لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ فیلڈ میں پولیو ورکرز سے ملاقات کی،مہم کے بارے دریافت کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے جانفشانی اور ایمانداری سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے پر ورکرز کو شاباش دی۔ مختلف گھروں میں جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلوائے۔