وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر سے آزاد کشمیر کے شہریوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
آزاد کشمیر میں وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کے علاقائی دفتر کا افتتاح کردیا گیا ہے، شہریوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔
بدھ کے روز وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے آزاد جموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے علا قائی دفتر کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا کہ مظفر آباد آزاد کشمیر اور گلگت میں دو نئے دفاتر قائم ہونے کے بعد ملک بھر کے 24 شہروں میں یہ ادارہ عوام الناس کو سہولیات فراہم کر رہا ہے، رواں سال دور دراز علاقوں میں مزید نئے دفاتر کھولے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کیجانب سے پائیڈ کے وائس چانسلر پر 5 لاکھ روپے جرمانہ، وجہ کیا بنی؟
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے آزاد کشمیر میں کام کرنے والے وفاق کے سرکاری افسران پر زور دیا ہے کہ وہ غریب عوام کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب ادارے کی پہنچ اور رسائی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سال 2024 کے دوران عوامی شکایات کی دادرسی کے ریکارڈ میں اضافہ ہوا، وفاقی محتسب میں 2 لاکھ 26 ہزار 371 شکایات موصول ہوئیں جب کہ 2 لاکھ 23 ہزار 171 شکایات کے فیصلے کیے گئے ہیں جو 2023 سے 16 فیصد زیادہ ہیں، 93 فیصد فیصلوں پر عملدرآمد بھی ہو گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب کے انوسٹی گیشن افسران ملک کے دور دراز علاقوں میں خود جاکر کھلی کچہریاں منعقد کر کے عوام الناس کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کررہے ہیں، وفاقی محتسب سیکریٹریٹ غریبوں کی عدالت ہے جس کا مقصد نا دار اور پسماندہ طبقے کی شکایات کی داد رسی کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: سابق وفاقی محتسب کو توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری
قبل ازیں وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے آزاد جموں و کشمیر میں وفاقی حکومت کے اداروں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل محتسب سیکریٹریٹ اشفاق احمد خان، کمشنر آئی آر ڈی علاقائی آزاد کشمیر منصور قادر ڈار اور وفاقی محتسب کے دائرہ کار میں آنے والے سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نےبھی شرکت کی۔
اس موقع پر وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے سرکاری افسران پر زور دیا کہ وہ غریب لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کارلائیں۔
مظفرآباد کے رہاشی ظفیر راٹھور نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں محتسب کے علاقائی دفتر سے لوگوں کو فائدہ ہوگا، آزاد کشمیر میں برادری ازم کے کلچر سے لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں مشکلات پیش آتی تھیں، وفاقی محتسب کے مظفرآباد میں دفتر کا قیام ہی مشکلات کا بہترین حل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: فوزیہ وقار نے وفاقی محتسب برائے تحفظ ہراسانی کا حلف اٹھا لیا
سیاسی رہنما و ماہر قانون ماجد اعوان نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ’موجودہ وفاقی اداروں کی نسبت قانونی تنازعات کے حل کے لیے مظفرآباد میں آفس قائم ہونا عوام کے لیے ریلیف ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں محتسب کا دفتر بھی موجود تھا اور بین الاقوامی فورم پر نمائندگی بھی موجود تھی جس پر بھارت نے کئی بار اعتراضات بھی کیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزاد کشمیر اعجاز احمد قریشی پاکستان سیکریٹریٹ مظفرآباد وفاقی محتسب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سیکریٹریٹ وفاقی محتسب وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے وفاقی محتسب کے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی او آئی سی کے سفیر یوسف الدوبی سے ملاقات
وفد نے مودی حکومت کی طرف سے بھارت بھر میں مسلمانوں کی مساجد، مزارات اور دینی مدارس پر قبضے کی جاری مہم پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور جموں و کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے خصوصی نمائندے سفیر یوسف الدوبی سے ملاقات کی۔ ذرائٰع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں وفد نے سفیریوسف الدوبی کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے خاص طور پر مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی، ماورائے عدالت قتل اور جموں و کشمیر کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے مودی حکومت کے منصوبوں اور کشمیری حریت رہنمائوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کے بارے میں بھی انہیں بتایا۔ وفد نے مودی حکومت کی طرف سے بھارت بھر میں مسلمانوں کی مساجد، مزارات اور دینی مدارس پر قبضے کی جاری مہم پر تشویش کا اظہار کیا۔
سفیر یوسف الدوبے نے او آئی سی کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا ایک اہم اجلاس آئندہ ماہ ترکیہ میں ہو رہا ہے جس میں تمام رکن ممالک کو مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پاکستان کا دورہ مسئلہ کشمیر پر تازہ ترین اور جامع معلومات کے حصول کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تفصیلی اور مستند رپورٹ پیش کرنا ہے۔
کنوینر غلام محمد صفی نے او آئی سی کے خصوصی نمائندے کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے عزم کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانے اور کشمیری عوام کی ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا اہم کردار جاری رکھے گی۔ حریت وفد میں پرویز احمد، محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، سید فیض نقشبندی، الطاف حسین وانی، ایڈوکیٹ پرویز، شمیم شال، مشعل حسین ملک اور شیخ عبدالمتین شامل تھے۔