پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن مزید آسان بنادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل آسان بنا دیا ہے، صوبے کا شہری کسی بھی ضلعے میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ، اکاؤنٹ کھولنے اور گاڑی خریدنے پر پابندی کی تجویز
بدھ کے روز پنجاب کابینہ نے موٹروہیکل آرڈینینس ایکٹ 1965 کے سیکشن 24میں ترمیم کی منظوری دی، ترمیم کے بعد پنجاب کے شہری گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے متعلقہ ضلع کی شرط ختم کردی گئی۔
موٹروہیکل آرڈینینس ایکٹ 1965 کے سیکشن 24 کے مطابق موٹر مالکان اپنے ضلعے میں گاڑی رجسٹرڈ کروانے کے پابند تھے تاہم اب پنجاب کے شہری صوبے کے کسی بھی ضلعے میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں باہر سے رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیویلپمنٹ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
ترجمان محکمہ ایکسائز پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں ایک سیریز کے تحت گاڑیوں کو رجسٹریشن نمبرالاٹ کیے جارہے ہیں، گاڑیوں کی ایک سے دوسرے صوبے میں نقل وحرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان پنجاب رجسٹریشن کابینہ گاڑیاں مریم نواز موٹروہیکل آرڈینینس ایکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کابینہ گاڑیاں مریم نواز
پڑھیں:
بینکوں سے قرض لیکر گاڑیوں کی خریداری کا نیا ریکارڈ بن گیا
ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک کی پابندیوں کے باوجود بینکوں سے قرض لیکر گاڑیاں خریدنے کا رجحان ایک بار پھر بڑھنے لگا۔ بینکوں کے بند پڑے کار فائنانس ڈیپارٹمنٹس دوبارہ سے کھل گئے۔
تفصیلات کے مطابق بینک لیز پر گاڑیوں کی خریداری کا نیا ریکارڈ بن گیا، تین سال بعد کسی ایک ماہ میں بینکوں سے ڈھائی سو ارب سے زائد کی آٹو فنانسنگ ہوئی، بھاری قرضے لے کر ادھار پر گاڑیوں خریدی گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں ہونے والا یہ کاروبار پچھلے سال کی نسبت 7.5 فیصد زیادہ ہے۔ آٹو فنانسگ کیلئے بینک ریٹ سنگل ڈیجٹ تک نیچے آچکا ہے جو خریداروں کیلئے باعث کشش ہے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
ماہرین کے مطابق قرضہ دینے کی حد 30 لاکھ روپے اور ڈاون پیمنٹ 30 فیصد کی اسٹیٹ بینک کی شرط کار فنانسنگ محدود کرسکتی ہے۔ مستحکم کرنسی ریٹ اور معیشت پر لوگوں کا اعتماد قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان کو بڑھا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود سنگل ڈیجٹ میں آنے اور اسٹیٹ بینک کی پابندیاں نرم ہونے سے مستقبل میں بینک لیز پر گاڑیاں لینے کا رجحان مزید بڑھے گا۔