Juraat:
2025-04-22@01:36:16 GMT

کراچی میں یخ بستہ ہوائیں دوبارہ کب اثر انداز ہوں گی؟

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

کراچی میں یخ بستہ ہوائیں دوبارہ کب اثر انداز ہوں گی؟

کراچی: شہر قائد میں یخ بستہ ہوائیں تھمنے سے سردی کی شدت میں معمولی کمی آگئی جس کے سبب شہر کا کم سے پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں مزید ایک ڈگری بڑھ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بلوچستان میں داخل ہونے والے نئے سلسلے کی وجہ سے کراچی میں داخل ہونے والی ہوائیں تھم گئیں، مغربی سلسلے کی ملک کے بالائی علاقوں کی جانب منتقلی کے بعد یخ بستہ ہوائیں دوبارہ کراچی پر اثر انداز ہوں گئی۔

جمعہ 24 جنوری سے کراچی میں شمال مشرقی سمت کی سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواں کے سبب درجہ حرارت گرنے اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13.

5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح دھند کے باعث حدِ نگاہ 1200 میٹر ریکارڈ ہوئی۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 1 2ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کراچی میں

پڑھیں:

کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں

بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، گزشتہ روز شہر قائد کا درجہ حرارت 39 اور شدت 47 جیسی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
  • کراچی کا پارہ چڑھ گیا 
  • کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، محکمہ موسمیات
  • کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، تین دن ہیٹ ویو رہے گا، محکمہ موسمیات
  • بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی
  • کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
  • کراچی میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ
  • کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی، الرٹ جاری
  • پنجاب میں کہیں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں، گرمی میں مزید اضافے کا امکان