مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ، انڈوں کی تازہ قیمت جانیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہور اور فیصل آباد میں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، ملتان میں انڈے مزید سستے ہو گئے۔
لاہور میں گزشتہ روز 7 روپے کی کمی ہوئی تھی آج پھر سات روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کلو ہو گئی ہے۔لاہور میں زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہوگیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے کی سطح پربرقرار ہے۔
ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 392 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے اسی طرح پرچون ریٹ کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پرچون ریٹ 406 روپے کلو ہے، ملتان میں انڈے تین روپے سستے ہوئے، انڈے 331 سے 228 روپے درجن کی سطح پر آ گئے ہیں۔فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برائلر کا تھوک ریٹ 386 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 400 روپے کلو ہو گیا ہے، برائلر گوشت کی قیمت میں 18 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گوشت 580 روپے کلو ہو گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گوشت کی قیمت کی قیمت میں پرچون ریٹ اضافہ ہو روپے کلو ہے جس کے روپے کا کلو ہو
پڑھیں:
درجہ دوم‘ سوم کے آئل‘ گھی کی قیمت میں 18 سے 24 روپے کلو کمی
لاہور (کامرس رپورٹر) درجہ دوم اور سوم کے آئل اور گھی کی قیمتوں میں 18سے 24 روپے کمی ہو گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں درجہ دوم آئل کی فی لیٹر قیمت24 روپے کمی سے510 روپے ہو گئی۔ 12پیکٹ آئل کی پیٹی کی قیمت 288 روپے کمی سے6120 روپے، درجہ دوم گھی کی قیمت 18روپے کمی سے510 روپے، 12پیکٹ گھی کی پیٹی216 روپے کمی سے 6120 روپے کی ہو گئی۔ درجہ سوم کا گھی 431 روپے سے کم ہو کر 406 روپے کلو ہو گیا۔