نیو دہلی:

بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے انڈین ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک پاکستان کا نام نہ لکھوانے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم چونکہ اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی اس لیے وہ ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام لکھنے کی خواہاں نہیں ہے۔

تاہم آئی سی سی نے مبینہ طور پر بھارتی بورڈ سے کہا ہے کہ وہ اپنے میچز چاہے کہیں بھی کھیلے لیکن وہ بھارتی ٹیم کی کٹ پر 'پاکستان' کا نام لکھنے کا پابند ہے کیونکہ پاکستان ہی ٹورنامنٹ کا اصل میزبان ہے۔

آئی سی سی نے بھارت کو متبنہ کیا تھا کہ اگر انکی کٹ پر میزبان ملک پاکستان کا نام نہ لکھا گیا تو بھارتی ٹیم کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

آئی سی سی کے اصولوں کے مطابق ٹیموں کو جرسیوں پر میزبان کا نام لکھا جانا چاہیے قطع نظر اس حقیقت سے کہ میچ کہاں ہو رہے ہیں۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سائکیا نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ نے ٹیم کی آفیشل جرسی پر پاکستان کا نام لکھنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے دوران ڈریس کوڈ سے متعلق آئی سی سی کے ہر قاعدے پر عمل کرے گی۔

واضح رہے کہ چہمپئنز ٹرافی کے معاملے پر گزشتہ چند ماہ سے بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان کافی تناؤ رہا ہے۔

پہلے بھارت نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے محروم کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن ناکامی کے بعد آخر میں سکیورٹی کا بہانہ بناکر اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا

آخر کار اس معاملے پر ایک سمجھوتہ طے پایا تھا جس کے تحت بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے جبکہ مستقبل میں پاکستان ٹیم بھی آئی سی سی ایونٹ کیلئے بھارت کے بجائے اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کا نام ٹیم کی

پڑھیں:

ڈان 3 میں رنویر سنگھ کیساتھ ہیروئن کون ہوگی؟ نام سامنے آگیا

بالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فرنچائز ڈان کی تیسری فلم میں مرکزی کردار کیلئے اداکارہ کا انتخاب کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خوبرو اور فٹنس کیلئے مشہور اداکارہ کریتی سینن کو فلم ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے جو ڈان کا کردار ادا کرنے واکے رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کریں گی۔

سال 2024 میں بھارتی میڈیا  نے خبر دی تھی کہ رنویر سنگھ کو ’ڈان‘ فرنچائز کے تیسرے ڈان کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے، جو امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے بعد یہ کردار نبھائیں گے۔ اس کے بعد فلم ’ڈان 3‘ کا باضابطہ اعلان کیا گیا، جس میں فرحان اختر ایک دہائی بعد بطور ہدایتکار واپسی کریں گے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

پہلے فلم میں کیارا اڈوانی کو مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا گیا تھا، لیکن اپنے حمل کی وجہ سے وہ اس پراجیکٹ سے الگ ہو گئیں۔ اب بھارتی میڈیا نے خصوصی طور پر اطلاع دی ہے کہ کریتی سینن ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار کے لیے سب سے مضبوط امیدوار ہیں اور وہ جلد ہی معاہدے پر دستخط کرنے والی ہیں۔

بھارتی کے ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ زیادہ تر یورپ میں ہوگی اور مقامات پہلے ہی فائنل کر لیے گئے ہیں۔ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہو چکا ہے اور ایکشن مناظر کے لیے بین الاقوامی اسٹنٹ ٹیم کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ شوٹنگ کا آغاز اکتوبر یا نومبر 2025 میں متوقع ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ڈان 3 میں رنویر سنگھ کیساتھ ہیروئن کون ہوگی؟ نام سامنے آگیا
  • امن مشقوں کی گونج: پاکستان سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار 
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  • جناح اسپتال کے ڈاکٹر پر تشددکا معاملہ، احتجاج پر ینگ ڈاکٹرز تقسیم، مطالبات بھی سامنے آگئے
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تجارتی مذاکرات کے لیے بھارت پہنچ گئے
  • ’’امن 2025‘‘مشقوں کی گونج؛ پاک سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
  • بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘، سکھ رہنما کی نائب امریکی صدر سے دورہ بھارت میں معاملہ اٹھانے کی درخواست
  • اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
  • خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کریں گے؟
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟