وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان 10 روزہ دورے پر امریکہ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ترجمان کے مطابق وزیر اعلی آج شب ہیوسٹن لینڈ کریں گے جبکہ آنے والے دنوں نیویارک میں سرمایہ کاروں کے اعلیٰ وفد سے گلگت بلتستان میں مثبت سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو بھی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان 10 روزہ دورے پہ امریکہ روانہ ہوگئے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ہمراہ صوبائی وزیر سیاحت غلام محمد، صوبائی وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصر علی خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد مشتاق موجود ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلی آج شب ہیوسٹن لینڈ کریں گے جبکہ آنے والے دنوں نیویارک میں سرمایہ کاروں کے اعلیٰ وفد سے گلگت بلتستان میں مثبت سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو بھی کریں گے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نیویارک میں جی بی کی کمیونٹی کے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور گلگت بلتستان میں موجود شعبہ سیاحت کے وسیع امکانات کے سلسلے میں ایک روڈ شو میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔ دورے کا مقصد جی بی میں شعبہ سیاحت کو استحکام دینا اور میگا سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان بھی کریں گے وزیر اعلی
پڑھیں:
روانڈا کے وزیرخارجہ 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے ڈی جی افریقہ حسنین یوسف اورروانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے. اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے. جس سے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔