برطانوی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک کے نیوز پیپر گروپ نے پرائیویسی پامال کرنے پر برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری سے معافی مانگتے ہوئے ہرجانہ ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری بادشاہ کی تاجپوشی میں بیوی بچوں کے بغیر شریک ہوں گے

نیوز گروپ نیوزپیپرز کے وکیل ڈیوڈ شیربورن نے بتایا کہ ڈیوک آف سسیکس سے 1996 اور 2011 کے درمیان ان کی نجی زندگی میں دی سن کی سنگین مداخلت کے لیے مکمل اور واضح معافی مانگی۔ مذکورہ مداخلت میں دی سن کے لیے کام کرنے والے نجی تفتیش کاروں کی طرف سے کی گئی غیر قانونی بھی شامل ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب نیوز پیپرز گروپ نے اپنے اخبار دی سن میں کسی غلط خبر کا اعتراف کیا ہے۔ یہ ایک اخبار ایک وقت میں اپنے صفحہ 3 (پیچ تھری) پر خواتین کی غیرمناسب تصاویر چھاپنے کے لیے جانا جاتا تھا۔

وکیل کے بیان میں پرنس ہیری کو ہدف بنانے کے لیے فون ہیکنگ، نگرانی اور صحافیوں اور نجی تفتیش کاروں کے ذریعے نجی معلومات کے غلط استعمال کا اعتراف کیا گیا ہے۔ شہزادہ ہیری کی جانب سے دائر کردہ مقدمے کی سماعت سے قبل گروپ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔ تاہم اب گروپ نے ہیری کی والدہ آنجہانی شہزادی ڈیانا کی زندگی میں دخل اندازی کو بھی تسلیم کرلیا ہے۔

شہزادہ ہیری اپنی مرحوم والدہ شہزادی ڈیانا کی گود میں

تصفیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ڈیوک کو ہونے والی تکلیف اور رشتوں، دوستی اور خاندان کو پہنچنے والے نقصان کے لیے تسلیم کرتے ہیں اور معذرت خواہ ہیں اور ہم نے انہیں خاطر خواہ ہرجانہ ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

لندن کی ہائیکورٹ میں یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب دی سن اور نیوز آف دی ورلڈ کے پبلشرز کے خلاف غیر قانونی طور پر جاسوسی کرنے پر ڈیوک آف سسیکس پرنس ہیری کا مقدمہ شروع ہونے والا تھا۔

مزید پڑھیے: کیا پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی راہیں جدا ہونے والی ہیں؟

گروپ آف نیوزپیپرز پر  فون ہیک کیے جانے اور تفتیش کاروں کی زندگیوں میں غیر قانونی مداخلت کے الزامات پر مقدمہ کرنے والے 13 ہزار دعویداروں میں سے اب صرف کنگ چارلس III کے چھوٹے بیٹے 40 سالہ ہیری اور ایک اور شخص باقی رہ گئے تھے۔ دیگر دعویداروں نے نیوز گروپ سے آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کرلی تھی۔

ان تمام معاملات میں جو پبلشر کے خلاف لائے گئے ہیں جب سے ایک بڑے پیمانے پر فون ہیکنگ اسکینڈل نے مرڈوک کو سنہ 2011 میں نیوز آف دی ورلڈ کو بند کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ اس وقت پرنس ہیری کا مقدمہ مقدمے کی سماعت کے نزدیک پہنچ گیا تھا۔

یاد رہے کہ مرڈوک نے نیوز آف دی ورلڈ کو اس وقت بند کر دیا جب گارڈین نے رپورٹ کیا کہ ٹیبلوئڈ کے رپورٹروں نے 2002 میں قتل ہونے والی 13 سالہ اسکول کی طالبہ ملی ڈاؤلر کا فون ہیک کر لیا تھا جب کہ پولیس اسے تلاش کر رہی تھی۔

پرنس ہیری اپنے والد، والدہ اور بڑے بھائی کے ہمراہ

پرنس ہیری کا کیس منگل کی صبح شروع ہونے والا تھا۔ یہ مقدمہ ان 3 مقدموں میں سے ایک تھا جو ہیری نے برطانوی ٹیبلوائڈز پر دائر کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ گروپ نے خبریں دینے کے لیے فون کے پیغامات کو سنا اور نجی تفتیش کاروں کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا جس سے مدعی کی پرائیویسی (رازداری) کی خلاف ورزی ہوئی۔

مزید پڑھیں: ہیری اور میگھن مارکل کے چیف آف اسٹاف نے صرف 3 ماہ میں نوکری کیوں چھوڑ دی؟

ڈیلی مرر کے پبلشر کے خلاف اس کا مقدمہ اس وقت فتح پر ختم ہوا جب جج نے فیصلہ دیا کہ فون ہیکنگ اخبار اور اس کی بہن اشاعتوں میں “بڑے پیمانے پر اور عادت” تھی۔

یاد رہے کہ سنہ2023  میں اس مقدمے کی سماعت کے دوران ہیری 19 ویں صدی کے اواخر کے بعد سے عدالت میں گواہی دینے والے شاہی خاندان کے پہلے سینیئر رکن بن گئے جنہوں نے شاہی خاندان کی اس خواہش کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا کہ خاندانی مسائل کو پبلک میں اس طرح اجاگر نہ کیا جائے۔

پریس کے ساتھ اس کا جھگڑا اس کی جوانی سے شروع ہوا جب ٹیبلوئڈز نے ان کے زخمی ہونے سے لے کر ان کی گرل فرینڈز کے منشیات کے استعمال تک ہر چیز کی رپورٹنگ کی۔

پرنس ہیری اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی موت کا ذمہ دار بھی میڈیا کو ٹھہراتے ہیں، جو 1997 میں پیرس میں پاپارازیوں (ٹیبلوئیڈز کے فوٹوگرافرز) کی جانب سے پیچھا کیے جانے کے موقعے پر ایک کار حادثے میں وفات پا گئی تھیں۔ پرنس ہیری گروپ پر اپنی اہلیہ و اداکار میگھن مارکل پر مسلسل حملوں کے الزام بھی لگاتے رہے ہیں جس کی وجہ سے اس جوڑے کو شاہی زندگی چھوڑ کر سنہ 2020 میں امریکا منتقل ہوجانا پڑا۔ مذکورہ معاملے کے باعث پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ کے شاہی خاندان کے ساتھ تعلقات بھی شدید متاثر ہوئے تھے۔

کنگ چارلس کا مرحوم اہلیہ، والدہ اور بچوں کے ساتھ گروپ فوٹو

اس موقعے پر پرنس ہیری نے کہا تھا کہ میں یہ اپنی وجوہات کی بنا پر کر رہا ہوں، کاش میرا خاندان بھی اس کے ساتھ شامل ہوتا۔

یہ بھی پڑھیے: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ’ ڈیوک ‘ اور ’ ڈچز‘  کے خطابات سے بھی محروم ہوسکتے ہیں

پرنس ہیری نے عدالتی کاغذات میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد نے اس کے مقدمہ کی مخالفت کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے بڑے بھائی (پرنس آف ویلز) اور تخت کے وارث بھائی ولیم نے نیوز گروپ کے خلاف ایک نجی شکایت کا تصفیہ کیا جس کے جرمانے کی مالیت 10 لاکھ پاؤنڈ تھی۔

اب دیکھنا ہے کہ نیوز گروپ کے ڈیلی میل کے ناشر کے خلاف پرنس ہیری کے تیسرے کیس کا کیا نتیجہ برآمد ہوتا ہے۔ اس مقدمے کی سماعت اگلے سال ہونے والی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برطانوی ٹیبلوئیڈ برطانوی شاہی خاندان برطانوی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک پرنس ہیری کنگ چارلس سوم لیڈی ڈیانا نیوز گروپ نیوزپیپر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برطانوی شاہی خاندان پرنس ہیری کنگ چارلس سوم مقدمے کی سماعت شہزادہ ہیری شاہی خاندان ہونے والی نیوز گروپ پرنس ہیری ہیری اور کے خلاف گروپ نے کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

ایران میں اقتصادی بحران سے سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اپریل 2025ء) ایرانی ریال ایک سال کے اندر اندر اپنی نصدف سے زیادہ قدر کھو چکا ہے۔ مارچ 2024 میں ایک امریکی ڈالر چھ لاکھ ایرانی ریال کے برابر تھا۔ لیکن گزشتہ ماہ یہ شرح تبادلہ ایک ملین ریال فی ڈالر سے بھی زیادہ ہو گئی۔ ایرانی کرنسی کی قدر میں اتنی زیادہ کمی نے ملک میں مہنگائی کو مزید ہوا دی اور درآمدی اشیاء کا حصول اور بھی مشکل ہو گیا۔

یہ شدید مہنگائی ایران میں کم آمدنی والے شہریوں اور متوسط طبقے پر بہت زیادہ اضافی بوجھ کی وجہ بنی ہے۔

وسطی جرمنی کے شہر ماربرگ کی یونیورسٹی کے مشرق قریب اور مشرق وسطیٰ کے علوم کے مرکز سے منسلک ماہر اقتصادیات محمد رضا فرزانگان نے ڈی ڈبلیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا، ''معاشی بے یقینی کی صورت حال کا مطلب یہ ہے کہ اخراجات زندگی کے بارے میں خدشات زیادہ سامنے آ رہے ہیں اور سماجی سطح پر سیاسی اشتراک عمل کم ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اقتصادی حوالے سے لیکن یہ بات مشکوک ہے کہ بین الاقوامی سیاسی دباؤ کے ذریعے جن مقاصد کے حصول کی کوشش کی جاتی ہے، انہیں مڈل کلاس کو کمزور کر کے حاصل یا آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔‘‘

ایران: کرنسی اصلاحات سے مہنگائی روکنے کی کوشش کیا ہے؟

محمد رضا فرزانگان نے حال ہی میں ایک نئی تحقیق بھی مکمل کی، جس کے لیے انہوں نے امریکہ میں برینڈیز یونیورسٹی کے ایک ماہر تعلیم نادر حبیبی کے ساتھ مل کر کام کیا۔

انہوں نے ڈی ڈؓبلیو کو بتایا کہ یہ نئی تحقیق ثابت کرتی ہے کہ ایران کے خلاف 2012 سے عائد بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں نے وہاں مڈل کلاس کی ترقی کی راہ میں بہت زیادہ رکاوٹیں ڈالی ہیں۔ تہران کے خلاف یہ پابندیاں ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کی وجہ سے لگائی گئی تھیں۔ ان کے ذریعے ایران پر اقتصادی اور سیاسی دباؤ بڑھانے کی کوشش کی گئی اور ایران کو ان پابندیوں کا سامنا آج بھی ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر یہ بیرونی پابندیاں نہ لگائی جاتیں، تو اس ملک کی آبادی میں متوسط طبقے کا حجم ہر سال اوسطاﹰ گیارہ فیصد کی شرح سے بڑھتا رہتا۔

پابندیوں سے فائدہ ریاست سے جڑے اداروں کو

فرزانگان کا کہنا ہے کہ ایران میں متوسط طبقے کے سکڑتے جانے سے ریاست سے وابستہ اداروں پر معاشی انحصار بہت بڑھ چکا ہے۔

ایران کی کئی نجی کمپنیوں کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسے میں ریاست سے وابستہ ادارے، خاص طور پر وہ جو پاسداران انقلاب سے تعلق رکھتے ہیں، ہمیشہ فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہتے ہیں۔
ایسے پیداواری اور تجارتی اداروں نے اپنے لیے متبادل تجارتی نیٹ ورکس کو وسعت دینے کے طریقے تلاش کر لیے ہیں اور مارکیٹ میں اپنی پوزیشن بھی مضبوط بنا لی ہے۔

اس طرح ان پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی نجی شعبے کے مقابلے میں ریاست کی اقتصادی طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی تیل کی اسمگلنگ پاکستانی معیشت کے لیے کتنی مضر ہے؟

امریکہ کی الینوئے یونیورسٹی کے ماہر اقتصادیات ہادی صالحی اصفہانی کے مطابق ایرانی خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ دباؤ میں ہیں۔ ان کے لیے معاشی چیلنجوں کا سامنا کرنا، خاص کر ملازمتوں کی تلاش اور روزی کمانا اب بہت مشکل مرحلہ بنتا جا رہا ہے۔


ایرانی لیبر مارکیٹ کے بارے میں محمد رضا فرزانگان کی تازہ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ کم اقتصادی ترقی اور کساد بازاری کے ساتھ ساتھ کئی ثقافتی عوامل اور روایتی رول ماڈل بھی ایرانی خواتین کے لیے ملازمتوں کے حصول کو مشکل بنا رہے ہیں۔ مثلاﹰ یہ روایتی سوچ بھی کہ کسی بھی خاندان کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ مردوں کو ہی ہونا چاہیے۔ یہ سب عوامل مل کر خواتین کو ایرانی لیبر مارکیٹ سے باہر دھکیلتے جا رہے ہیں۔

فرزانگان کے مطابق آئندہ مہینوں میں صورتحال میں بہتری کے امکانات کم اور خرابی کے خدشات زیادہ ہیں۔ اس لیے بھی کہ امریکی صدر ٹرمپ تہران حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی بحالی کے لیے قومی سلامتی کے ایک ایسے صدارتی میمورنڈم پر دستخط کر چکے ہیں، جس کا مقصد ایرانی تیل کی برآمدات کو مزید کم کرنا ہے، جو ایرانی ریاست کے لیے آمدنی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔

ایران نے ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم 'برکس' میں شمولیت کی درخواست دی دے

تہران توانائی کے شعبے میں مالی اعانتوں میں کمی کی تیاری میں

ایرانی حکومت نے اس اضافی دباؤ کے باعث توانائی کے شعبے میں مالی اعانتوں میں کمی کے ذریعے ریاستی اخراجات کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایرانی بزنس رپورٹر مہتاب قلی زادہ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اس اقدام سے بھی اقتصادی صورتحال میں بہتری کا کوئی حقیقی امکان نہیں۔

قلی زادہ کے مطابق، ''21 مارچ کو شروع ہونے والے نئے فارسی سال کے بجٹ میں حکومت نے تیل کی برآمدات کا ہدف دو ملین بیرل روزانہ رکھا ہے۔ تاہم ٹرمپ کے دور صدارت میں ایسا ہونا تقریباﹰ ناممکن ہے۔‘‘

ایران امریکا کشیدگی: بھارت کو کونسے خطرات لاحق ہیں؟

مہتاب قلی زادہ نے کہا کہ ایرانی بجٹ میں خسارہ بڑھنے کے امکان اور سبسڈی میں کمی کے خاتمے کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی ایک نئی بڑی لہر دیکھنے میں آئے۔

حالیہ برسوں میں ایرانی عوام میں ملکی سیاسی نظام کے خلاف عدم اطمینان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسی لیے وہاں 2019 اور 2022 میں بڑے پیمانے پر عوامی اجتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے، جنہیں سختی سے دبا دیا گیا تھا۔

ماہر اقتصادیات فرزانگان کے الفاظ میں، ''لازمی نہیں کہ عوامی عدم اطمینان میں اضافہ حکومت پر منظم سیاسی دباؤ کی وجہ بھی بنے۔

اس لیے کہ جو گھرانے معاشی طور پر کمزور ہو چکے ہیں، ان کے پاس تو سیاسی سطح پر متحرک ہونے کے لیے مالی وسال بہت ہی کم ہیں۔‘‘

امریکی پابندیوں کے باوجود ایران تیل بیچ رہا ہے، ایرانی نائب صدر

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ متوسط طبقے کو کمزور کر دینے والی بین الاقوامی پابندیاں حکومت پر خود بخود ہی مزید دباؤ کی وجہ نہیں بنیں گی۔ ''اس کے برعکس ایسی پابندیاں سیاسی طور پر سرگرم سماجی طبقات کی معاشی بنیادیں کمزور کرتی اور سیاسی نظام کی طاقت میں نسبتاﹰ اضافہ کر دیتی ہیں۔‘‘
شبنم فان ہائن (عصمت جبیں)

متعلقہ مضامین

  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • امریکی وزیر دفاع نے حساس معلومات نجی چیٹ گروپ میں شیئر کیں، ملکی میڈیا
  • امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو ایک بار پھر حساس فوجی معلومات کو غیر مجاز لوگوں سے شیئرکرنے کے الزمات کا سامنا
  • امریکی سیکریٹری دفاع پر دوسری بار یمن حملوں سے متعلق خفیہ معلومات سگنل پر شیئر کرنے کا الزام
  • ایران میں اقتصادی بحران سے سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقہ
  • خیبر پختونخوا، پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے سے متعلق فیصلہ
  • عالمی فوڈ چین پر حملہ: گرفتار ملزمان نے قوم سے معافی مانگ لی
  • ٹک ٹاکر سجل ملک کی بھی مبینہ’متنازعہ‘ ویڈیو لیک ؟ سوشل میڈیا صارفین برہم
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیرِ اعظم شہباز شریف پر جرح
  • بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان