190 ملین پاﺅنڈ کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں: وزیرِ اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاﺅنڈ کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں۔
190 ملین پاﺅنڈ میگا کرپشن کیس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے، میاں بیوی نے رشوت میں 200 کنال زمین لی۔
عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ بنایا گیا، انگوٹھیاں لی گئیں، اس سے بڑی کرپشن کی کوئی مثال نہیں، بند لفافہ کابینہ اجلاس میں لایا گیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ پاکستان منتقل ہونے سے قبل ’ایسٹ ریکوری یونٹ‘ کے سربراہ شہزاد اکبر کے ذریعے پراپرٹی ٹائیکون سے خفیہ معاہدہ کیا۔
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ پیسہ ایک ہاتھ سے لے کر دوسرے ہاتھ دے دیا گیا، حکومت پاکستان کے پیسے کا غلط استعمال کیا گیا، عوام کے اربوں روپے بٹورے گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ جو پیسہ ضبط کیا گیا تھا وہ حکومت پاکستان کی ملکیت تھا، پی ٹی آئی والے اب اس معاملے کو سیرت سے جوڑ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مذہب کو سیاست سے باہر رکھیں، اپنی کرپشن اور رشوت کا جواب دیں، مذہب کے پیچھے چھپ کر اپنے گھناﺅنے جرم چھپانے کی کوشش مت کریں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا، احسن اقبال
مزار اقبالؒ پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوں کو اگر فکر اقبال سے روشناس کروائیں تو آج ہم مذہبی انتہا پسندی سے دور ہو سکتے ہیں، اقبالؒ قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں تسخیر کائنات کا درس دیتے ہیں، آج ایک کروڑ کا ملک اڑھائی ارب کے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کا 148 واں یوم وفات انتہائی عقدیت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے لاہور میں مزاراقبالؒ پر حاضری دی۔ مزار پر گلدستہ رکھا اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ کے150واں یوم پیدائش منانے کیلئے ہر سطح پر انتظامات کیے جائینگے، ملک میں فکری انتشار کی بڑی وجہ یہ ہے کہ افکاراقبال سے منہ موڑ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی جامعات میں اقبالؒ چیئر قائم کی جائیں گی، آج مفکر پاکستان کا 148 واں یوم وفات ہے، ہم پوری قوم کی طرف سے اُن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آیا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا اور پاکستان کا خواب دیکھا، آج پاکستان میں جو فکری انتشار ہے، اُس کی وجہ اقبالؒ کے کلام سے دُوری ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اقبالؒ کی فکر کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائے گی، جب 2027 میں علامہ اقبالؒ کا 150 واں یوم پیدائش ہوگا۔ تو بین الاقوامی سطح پر اقبالؒ ڈے منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اگر فکر اقبال سے روشناس کروائیں تو آج ہم مذہبی انتہا پسندی سے دور ہو سکتے ہیں، اقبالؒ قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں تسخیر کائنات کا درس دیتے ہیں، آج ایک کروڑ کا ملک اڑھائی ارب کے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔