عازمین حج کی تربیت کا پہلا مرحلہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق جمعرات 23 جنوری کو بنوں، اسلام آباد، منڈی بہاؤالدین، شہید بے نظیر آباد میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے۔ جمعہ 24 جنوری کو چارسدہ، لکی مروت اور اسلام آباد میں عازمین کو تربیت دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق ہفتہ 25 جنوری کو اسلام آباد، لاہور، ٹانک اورعمر کوٹ سندھ میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے۔ عازمین حج دیے گئے شیڈول کے مطابق تربیتی کیمپوں میں شرکت کریں۔
دوسرے شہروں میں مقیم عازمین نزدیکی مقام پر تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔ سمندرپار مقیم عازمین پاکستان پہنچ کر متعلقہ حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔ نئے درخواست گزار بینک رسید دکھا کر تربیتی پروگرامز میں شرکت کر سکیں گے۔ 85 ہزار 560 عازمین کو تحصیل کی سطح پر حج کی تربیت دی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار
صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم حماس کی مرضی کے سامنے ہتھیار ڈالے بغیر اپنے قیدیوں کو گھر واپس لا سکتے ہیں، ہم لڑائی کے نازک مرحلے پر ہیں اور اس وقت ہمیں جیتنے کے لیے صبر اور عزم کی ضرورت ہے اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کو جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار دیتے ہوئے حماس کی مستقل جنگ بندی کی شرائط مسترد کردیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے حماس کے مطالبات کو تسلیم کیے بغیر غزہ سے بقیہ اسرائیلی قیدیوں کو وطن واپس لانے کا عزم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ فلسطینی سرزمین پر فوجی مہم "نازک مرحلے" میں داخل ہو چکی ہے۔ غزہ میں جنگ کے مستقل خاتمے کی خواہاں حماس نے جنگ بندی کی نئی تجویز مسترد کر دی جس کے بعد اپنے پہلے سامنے آنے والے ردعمل میں نیتن یاہو نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم حماس کی مرضی کے سامنے ہتھیار ڈالے بغیر اپنے قیدیوں کو گھر واپس لا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لڑائی کے نازک مرحلے پر ہیں اور اس وقت ہمیں جیتنے کے لیے صبر اور عزم کی ضرورت ہے۔