لاہور ایئر پورٹ سے مسافر کے سامان سے گولیاں برآمد، آف لوڈ کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور سے قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 13عدد 9 ایم ایم گولیاں کی برآمد ہونے پر اسے آف لوڈ کر دیا گیا۔
اے ایس ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ایس ایف نے والٹن کے رہائشی مسافر شان صادق کو دوران اسکینگ لیب ٹاپ بیگ سے گولیاں برآمد ہونے پر تھانہ سرور روڈ کے حوالے کر دیا گیا۔
تھانہ سرور روڈ میں مسافر شان صادق کے خلاف 13-اے 21965کی دفعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق 9 ایم ایم کی 13عدد گولیوں کا لائسنس مانگنے پر مسافر نہیں دیکھا سکا، ملزم شان صادق کے مطابق گولیاں والد کے لائسنس پر خریدی گئیں، مسافر شان صادق لاہور سے قطر ائر ویز کی پرواز 621سے دوحہ جا رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مسافر دوحہ میں قطر ائر لائن میں بطور ٹریفک اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے ، غلطی ۔۔سے والد کا لیب ٹاپ بیگ میں گولیاں موجود تھیں جس کا مسافر کو علم نہ تھا
مسافر اے ایس ایف کی پہلی چیکنگ سے گزر گیا امیگریشن کائونٹر سے بھی گزر گیا، آخری کاؤنٹر سے اے ایس ایف نے دوبارہ چیکنگ پر گولیاں برآمد کیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اے ایس ایف کے مطابق
پڑھیں:
فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار
دہشتگرد سے ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے اہم شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کرلیا، اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کر لیا۔ مقدمہ سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
دہشتگرد سے ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے اہم شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی ویڈیو بنا کر خوف و ہراس پھیلاتا تھا، ملزم سے ویڈیو ریکارڈنگ کے آلات، لیپ ٹاپ، اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم سے تحقیقات کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔