امریکا میں  لوزیانا، جارجیا، الاباما، فلوریڈا، مسی سپی  سمیت 30 ریاستوں میں برفانی طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برفباری کے دوران 6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ سب سے زیادہ برفباری الاباما میں ہوئی جہاں 143 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

برفانی طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث 3 ہزار 200 سے زائد پروازیں منسوخ، اسکول بند اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں۔

مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد افراد نزلہ، زکام اور بخار کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا۔ شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

امریکا کے علاوہ برطانیہ اور کینیڈا کو بھی برفباری نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ایک ماہ کے دوران برفباری سے ان تینوں ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد 50 سے زائد ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی:

شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق یہ حادثات مختلف مقامات پر پیش آئے ہیں۔

پہلا حادثہ شاہ فیصل کالونی میں داتا ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ اطہر علی کے نام سے کی گئی ہے۔

دوسرا حادثہ کورنگی ناصر جمپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک دیگر زخمی ہوا۔

ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 17 سالہ فہد کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت 20 سالہ رؤف کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بھائی ہیں اور انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تیسرا حادثہ گلشن اقبال بلاک 6 کے نیپا ہائیڈرنٹ کے قریب ہوا، جہاں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت کریم اللہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • چترال میں بارش و برفباری کا نیا سلسلہ، طغیانی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
  • پی ٹی آئی حکومت میں 6 ارب 23 کروڑ کہاں گئے؟ محکمہ صحت کا حیران کن انکشاف
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے،طلال چوہدری
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے؛ طلال چوہدری
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے: طلال چوہدری
  • سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ جاری