شاہراہ دستور پر سرکاری ملازمین کا دھرنا، پولیس نے مظاہرین کو پارلیمنٹ جانے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
شاہراہ دستور کیبنٹ بلاک چوک پر سرکاری ملازمین نے مطالبات کے حق میں دھرنا دے دیا۔
ملازمین بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے کیبنٹ بلاک کے سامنے پہنچ گئی، پولیس نے ملازمین کی ریلی کو پالیمنٹ ہاؤس کے سامنے جانے سے روک دیا۔ پار لیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے کو خاردار تاروں سے بند کردیا گیا۔
سرکاری ملازمین وزارتِ خزانہ کے سامنے احتجاج کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالنا چاہتے تھے، احتجاج میں اساتذہ، وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، اداروں کے ملازمین شامل ہیں۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف آرگنائزر رحمان باجوہ نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے، صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن بمع مراعات کی جائے۔
چارٹر آف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا گیا کہ لیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پنشن اصلاحات واپس لی جائیں، بجٹ 2024-25 میں تنخواہوں پر نافذ کردہ ٹیکس واپس لئے جائیں، اسکولوں و اداروں کی بندش و نجکاری کے بجائے بہتر اصلاحات کی جائیں۔
چارٹر آف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا گیا کہ اداروں کی نجکاری کے دوران ملازمین کی نوکریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، دورانِ ملازمت وفات پانے والوں کے بچوں کو بمطابق عدالتی فیصلہ ملازمت دی جائے، ظالمانہ پنشن اصلاحات کو فی الفور واپس لیا جائے۔
بعد ازاں چیف آرگنائزر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ نے احتجاج ختم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا ہو گا، 10 فروری کو ملک بھر سے سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین ملازمین کی کے سامنے
پڑھیں:
سینٹ کو انتشار اور محاذ آرائی کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا: ڈپٹی چیئرمین
اسلام آباد (خبرنگار) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کو سیاسی محاذ آرائی، انتشار یا کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی کا مرکز نہیں بننے دیا جائے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ چاروں صوبوں کی مساوی نمائندگی پر مشتمل واحد وفاقی ایوان ہے اور اس کے تقدس، قواعد وضوابط اور آئینی دائرہ کار کا تحفظ تمام اراکین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔سیدال خان نے بتایا کہ قائم مقام چیئرمین سینیٹ کی جانب سے جاری کردہ رولنگ پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پی ٹی آئی سمیت تمام پارلیمانی لیڈرز کو باضابطہ خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں جبکہ اس رولنگ کی کاپی قائد ایوان، وزارتِ قانون اور چیف وہپ کو بھی بھجوا دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے والے ارکان کی معطلی سے متعلق رولنگ 4 دسمبر کو جاری کی گئی تھی جس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ایوان میں قومی ہیروزخواہ وہ عسکری شعبے، سیاست، عدلیہ یا کسی بھی قومی ادارے سے تعلق رکھتے ہوں، کے خلاف توہین آمیز یا منفی گفتگو کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ہر رکن کو اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے، مگر یہ حق آئین، قواعد اور پارلیمانی روایات کے دائرے میں رہتے ہوئے استعمال ہونا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ جمعہ کے اجلاس میں پیش آنے والے واقعات کے بعد دی گئی رولنگ میں یہ بات کھل کر بتا دی گئی ہے کہ سینیٹ کے اندر بینرز، تصاویر یا ایسا کوئی مواد لانا جو پارلیمانی ڈیکورم کو مجروح کرے ، ہرگز قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی ساکھ اور وقار کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے۔سیدال خان نے موجودہ ملکی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت علاقائی تناؤ، دہشت گردی کے خدشات اور معاشی چیلنجز جیسے اہم مسائل سے دوچار ہے، ایسے میں سیاسی کشیدگی یا انتشار کو فروغ دینا قومی مفاد کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک کی سلامتی اور امن کے لیے عظیم قربانیاں دے رہی ہیں، لہٰذا کسی بھی فورم پر غیر ذمہ دارانہ بیانات سے اجتناب ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں کوئی بھی رکن آئینی دائرے میں رہتے ہوئے بات کرے گا تو اس کے حقِ اظہار کی مکمل ضمانت دی جائے گی، تاہم پارلیمنٹ کو دباؤ، دھمکی یا اشتعال انگیزی کا مرکز نہیں بننے دیا جائیگا۔ ’’رولنگ کسی جماعت، فرد یا گروہ کے خلاف نہیں بلکہ سینیٹ کے قواعد و قانون کے مطابق ہے۔ مقصد صرف ایوان کی حرمت اور پارلیمانی اقدار کا تسلسل ہے۔ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ زیادہ تر پارلیمانی لیڈر سنجیدہ اور ذمہ دار ہیں اور امید ہے کہ تمام سیاسی قوتیں پارلیمنٹ کے تقدس کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی،آج ہم ان نشستوں پر بیٹھے ہیں، کل کوئی اور ہوگا، مگر آئین، ادارے اور پارلیمانی روایات ہمیشہ قائم رہتے ہیں۔سیدال خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا راستہ جمہوری اصولوں، قانون کی بالادستی اور ذمہ دار پارلیمانی کردار سے ہو کر گزرتا ہے۔ ’’جب میں ایوان میں بیٹھتا ہوں تو میرے سامنے کوئی خاص یا عام نہیں ہوتا، میرے سامنے صرف پاکستان، آئین پاکستان اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہوتی ہے۔