وزیراعظم شہباز شریف آج بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف آج بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ بھمبر دانش سکول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سسٹم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
شہباز شریف کے دورہ بھمبر کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔
اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سمیت اہم شخصیات نے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ، جنگی تیاریوں کا جائزہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ کیا، جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا اور فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جدید جنگی تقاضے تیز فیصلہ سازی، درستگی، حالات سے فوری آگاہی اور تکنیکی ہم آہنگی کے متقاضی ہیں۔
افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی، اور مشن پر مبنی، سخت اور مسلسل تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا اسمبلی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پوسٹر لانے پر ہنگامہ، اجلاس ملتوی
انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی اندرونی اور بیرونی دونوں طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح مستعد ہے، جن میں دشمنانہ ہائبرڈ مہمات، انتہاپسند نظریات اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والی تقسیم پسند سرگرمیاں شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل کی گوجرانوالہ آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ نے ان کا استقبال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر عاصم منیر فیلڈ مارشل گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز