---فائل فوٹو 

سعودیہ، امریکا، چین، ترکی، زمبابوے، سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 12 کو کراچی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق 19 سے 21 جنوری تک، 48 گھنٹے میں سعودی عرب پہنچے مسافر کو سسٹم میں آن لائن ویزا ظاہر نہ ہونے پر، 1 کو ویزا منسوخ ہونے پر، 1 کو دوبارہ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر، 1 کو بلیک لسٹ ہونے پر، 3 کو بھیک مانگنے پر جیل سے رہا کر کے، 17 کو پاسپورٹ گم ہونے پر، 2 کو زائد المیعاد قیام پر، 3 کو کفیل کے بغیر ملازمت کرنے پر، 16 کو کفیل کی شکایت پر، 17 کو مختلف وجوہات کی بنا پر  بے دخل کیا گیا۔ 

امریکا، سعودیہ سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی بے دخل

امریکا، سوئیڈن، سعودی عرب، امارات سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانیوں کو مختلف الزامات کے تحت بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 3 کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

امریکا میں ایمرجنسی سفر پر روکے گئے ایک مسافر کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

زمبابوے امیگریشن سے روک کر 3 مسافروں کو واپس بھیج دیا گیا۔ 

قبرص، پریٹوریا، قطر، یوگنڈا اور چین سے 6 افراد کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

انسانی اسمگلروں کا نشانہ بن کر پاکستان سے سینیگال پہنچے 2 مسافر کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ 

امارات میں جیل سے نکال کر ایمرجنسی دستاویزات پر 103 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کر دیا گیا ہونے پر

پڑھیں:

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا آغاز ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام اباد بارش راولپنڈی ژالہ باری محکمہ موسمیات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
  • کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • ’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے
  • امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے