شیخ رشید کی ٹک ٹاک ویڈیو نے ریکارڈ توڑدیئے۔
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ٹک ٹاک پر ویڈیو نے ریکارڈ قائم کر دئیے ۔ شیخ رشید احمد نے ٹک ٹاک پر اشعار کہتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے ایک کروڑ 74لاکھ لوگوں نے دیکھا ۔ اس سے قبل بھی شیخ رشید کی دو ویڈیوز کوبالترتیب 7.4اور8.8ملین ویوز مل چکے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی ایس ایل کی لائیو ویور شپ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی لائیو ویور شپ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔
رواں برس انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہونے کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے ایک ہفتے میں لائیو ویور شپ میں 826.5 فیصد ریکارڈ اضافہ کیا۔
گزشتہ برس کے مقابلے محض ایک ہفتے کے دوران 10ویں ایڈیشن کی ویور شپ کا نیا ریکارڈ بنا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا راکٹ مین بمقابلہ آئی پی ایل کا روبوٹک کُتا ، کون بہتر؟
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے باعث رواں برس پی ایس ایل فروری اور مارچ میں شیڈول نہیں ہوسکا تھا جبکہ بورڈ نے آئی پی ایل کے مقابل لیگ کی میزبانی کا ارادہ کیا اور نامور کرکٹر کو لیگ کا حصہ بنایا تاکہ شائقین کرکٹ لطف اندوز کیا جاسکے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ جب آئی پی ایل اور پی ایس ایل دونوں ایونٹس ایک ساتھ کھیلے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے
انڈین پریمئیر لیگ کے باعث کوئی بھی ملک اپنی لیگ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اس ونڈو میں کوئی ایونٹس شیڈول نہیں رکھتا۔