اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری 2025ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایلون مسک پر اپنے حالیہ تبصروں میں پاکستان مخالف مؤقف اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سٹار لنک کی پاکستان میں انٹری ان کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز بالخصوص سٹار لنک کے آپریشنز کے لیے لائسنس پر تبادلہ خیال کیا گیا جہاں چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ سٹار لنک نے 24 فروری 2022ء کو رجسٹریشن کے لیے درخواست دی، جس کے بعد یہ معاملہ سکیورٹی کلیئرنس کے لیے وزارت داخلہ کو بھیج دیا گیا تھا، یہ معاملہ اب ریگولیٹری باڈی کے پاس ہے جو لائسنس دینے کا فیصلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان نے سوشل میڈیا پر ایلون مسک کی حالیہ پاکستان مخالف مہم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان پر الزام لگایا کہ ’ان کے خیالات پاکستان کے خلاف بھارت کے بیانیے سے ہم آہنگ ہیں، ایسا لگتا ہے ایلون مسک نے پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کے لیے بھارت کے ساتھ شراکت داری کی ہے‘، جس پر مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے تجویز پیش کی کہ سٹار لنک کو لائسنس دینا ایلون مسک کے پاکستان مخالف ریمارکس پر عوامی معافی کے ساتھ مشروط ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی اے کو لائسنس جاری کرنے سے پہلے ایلون مسک کی پاکستان کے خلاف مہم پر غور کرنا چاہیئے، لائسنس سے متعلق مزید کوئی قدم اٹھانے سے پہلے انہیں اپنے بیانات کے لیے معافی مانگنی چاہیئے‘، اس موقع پر سپیشل سیکریٹری آئی ٹی نے پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کی حساسیت کو تسلیم کیا اور واضح کیا کہ ’لائسنس کی منظوری کے منتظر ایلون مسک کے حالیہ ٹویٹس گمراہ کن تھے شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ ان کی جانب سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہے‘، بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے سٹار لنک کی درخواست سمیت سیٹلائٹ انٹرنیٹ لائسنسنگ سے متعلق بقایا مسائل کو حل کرنے کے لیے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایلون مسک سٹار لنک کے لیے

پڑھیں:

آئی ایم ایف کا دباو، وفاق سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا دباو، وفاق سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ بجٹ میں صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کو وفاقی ترقیاتی بجٹ سے خارج کر دے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا موقف ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد جن ترقیاتی منصوبوں کا اختیار صوبوں کو منتقل ہو چکا ہے، ان پر وفاقی بجٹ سے اخراجات نہیں ہونے چاہئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اس وقت شدید مالی دبا کا شکار ہے اور مجبوری کے تحت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے 168 صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے نکالنے پر غور کر رہی ہے۔ ان منصوبوں کی مجموعی لاگت تقریبا 1100 ارب روپے بتائی گئی ہے، جن میں سے اب تک وفاق 300 ارب روپے خرچ کرچکا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ ان منصوبوں پر مزید اخراجات نہ کیے جائیں۔ اگر یہ منصوبے جاری رکھے جاتے تو وفاق کو مزید 800 ارب روپے خرچ کرنا پڑتے، جو موجودہ مالی صورتحال میں ممکن نہیں۔
وفاقی وزارتِ منصوبہ بندی کے ایک ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ یہ تمام منصوبے صوبائی دائرہ کار میں آتے ہیں، اس لیے انہیں آئندہ صوبائی ترقیاتی بجٹ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم محدود ہونے کے امکانات ہیں، تاہم مالیاتی اصلاحات کے تحت یہ قدم ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ فیصلہ آئینی اعتبار سے درست معلوم ہوتا ہے، لیکن اس کے عملی اثرات صوبوں پر دبا کی صورت میں سامنے آئیں گے، خاص طور پر ان منصوبوں پر جو پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانٹرا پارٹی انتخابات: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں تھے، پی ٹی آئی سربراہ کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں تھے، پی ٹی آئی سربراہ کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام امریکہ کی جانب سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی عالمی قیمت عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ سندھ پر 16 سال سے حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف نے بجٹ سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
  • آئی ایم ایف کا وفاقی بجٹ سے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ
  • آئی ایم ایف کا دباو، وفاق سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ
  • آئی ایم ایف کا ترقیاتی بجٹ سے اہم منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ
  • جیکولین فرنینڈس کی ایلون مسک کی والدہ کے ساتھ تصاویر وائرل
  • کترینہ کیف کی بہن کی بالی ووڈ میں دھواں دار انٹری، فلم کا ٹیزر جاری
  • سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
  • وزیراعظم نے بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور کرلیا، FBR پر تجربہ کامیاب، تنخواہیں کامیابی سے مشروط
  • ایلون مسک کو حکومت امریکا نے کھرب پتی بنایا
  • پی ٹی اے نے 3 کمپنیوں کو وی پی این لائسنس جاری کر دیے