واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ  محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی  اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات کی ہے ۔کانگریس مین  تھامس رچرڈ سوازی کا تعلق  ڈیموکریٹک جبکہ کانگریس مین جیک برگمین کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے۔

پاکستانی کاکس کے ممبر تھامس رچرڈ سوازی اور کو چیئر جیک برگمین  سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک، امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی اور  پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

ٹیسٹ رینکنگ؛ٹاپ 10بیٹرز اور بولرز میں کونسا قومی کھلاڑی شامل ؟جانیے

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی

  وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کا انتہائی اہم معاشی و دفاعی شراکت دار ہے،پاکستان کے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ امریکہ کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید اشتراک چاہتے ہیں۔ آپ کے دورہ پاکستان سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ 

 کانگریس مین تھامس سوازی نے کہا کہ پاکستان کےساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔ملاقات میں 30 اپریل کو پاکستانی کاکس کانفرنس واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی سے منظور، پی ٹی آئی کی مخالفت

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کانگریس مین جیک برگمین کانگریس مین تھامس تھامس رچرڈ سوازی پاکستان کے محسن نقوی

پڑھیں:

علامہ اقبال ؒکا پیغام اُمید، اتحاد اور خودی کا ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ نے مزارِ اقبالؒ پر حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار عملی زندگی میں کامیابی کی کنجی ہیں، علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، علامہ اقبالؒ کا احسان قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ محسن نقوی نے ملکی سالمیت، ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی درج کئے اور علامہ اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ کا احسان قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، علامہ اقبال ؒکا پیغام اُمید، اتحاد اور خود داری کا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار عملی زندگی میں کامیابی کی کنجی ہیں، علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ
  • افغان عبوری وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی
  • علامہ اقبال ؒکا پیغام اُمید، اتحاد اور خودی کا ہے، محسن نقوی
  • محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات ‘ تعلقات مضبوط بنانے کے غزم کا اعادہ
  • اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
  • سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی
  • محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  •  محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات