ہمارے بالرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مناف پٹیل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ہمارے بالرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مناف پٹیل WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز
دبئی: دبئی کیپیٹلز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کی ناقابل شکست دوڑ کو بریک لگادیئے اور دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ اس جیت میں شاندار باؤلنگ کا بڑا کردار تھا جس میں دشمنتھا چمیرا اور ظاہر خان نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں اور وائپرز کو 139 رنز تک محدود کردیا۔
سابق بھارتی کرکٹر مناف پٹیل اور دبئی کیپیٹلز کے معاون کوچ نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حالیہ کارکردگی میں معمولی کمی آئی تھی اور مسلسل 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا تاہم آج ہمارے باؤلرزنے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ا۔ جب سے ہم نے بولنگ شروع کی اس وقت سے پچ ہمارے لئے سازگار تھی۔ پٹیل نے ٹیم کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے کھلاڑیوں کو کھل کر کھلینے کی مکمل مکمل آزادی دی ہے چاہے وہ رنز بنانے سے متعلق ہو یا اسٹرائیک سے بارے میں ہو۔
ہمیں اپنی بیٹنگ کی گہرائی پر اعتماد تھا، 3 قابل بلے باز اب بھی ریزرو میں ہیں۔ آج کی جیت صرف ان کا سلسلہ توڑنے کے لئے نہیں تھی۔ یہ ہمارے منصوبوں کو مکمل طور پر عملی شکل دینے سے متعلق بھی تھی۔ پٹیل نے ٹیم کے ٹیکٹیکل نقطہ نظر کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے بولنگ یونٹ کی کارکردگی نے ان کی حقیقی صلاحیتوں کو ظاہر کیا۔ کنڈیشنز ہمارے لئے سازگار تھیں اور پہلے بولنگ کا فیصلہ اس جیت کے لئے اہم ثابت ہوا۔ ٹیم نے ہمارے حالیہ ناکامیوں سے واپسی میں زبردست کردار کا مظاہرہ کیا۔دبئی کیپٹلز اتوار 26 جنوری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اپنے اگلے میچ میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ اس اہم فتح سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور کیپیٹلز کا مقصد ٹورنامنٹ کی درجہ بندی میں اضافہ کرنا اور پلے آف کی دوڑ میں اپنی پوزیشن کو محفوظ بنانا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا مظاہرہ
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، چوہدری شجاعت
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اوورسیز کنونشن میں اپنے خطاب میں حقیقی معنوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے تعلیمی اداروں میں کوٹہ مختص کر کے ان کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مراعاتی پیکج شاندار ہے ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے اتوار کو پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کے ہمراہ گجرات اور منڈی بہائولدین سے تعلق رکھنے والے آئے اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کو مشکلات کا سامنا تھا اور یہ ان کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ کالجز، یونی ورسٹیوں اور خاص طور پر میڈیکل کالجز میں آن کے بچوں کے لئے کوٹہ مقرر کیا جائے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے تعلیمی اداروں میں کوٹہ مختص کیا جانا ایک مثالی اقدام تصور کیا جائے گا انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مراعاتی پیکج کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اپنے ملک میں جائداادوں کے جھگڑوں اور مشکلات کے حل کے لئے وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا دشوار تھا۔ اب وہ بیرون ملک ہی سے خصوصی عدالت کے ذریعے یہ مسائل باآسانی حل کروا سکتے ہیں۔ اب وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے مقرر کردہ ہائیکورٹ کے سرونگ جج کے ذریعے ان جھگڑوں اور دیگر مقدمات کو باآسانی حل کروا سکتے ہیں۔ اب ان کو ملک واپس آکر دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانی پڑیںگی۔