Express News:
2025-04-22@06:13:55 GMT

ملک کے تمام ایئر پورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

اسلام آباد:

ملک کے تمام ائرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے۔

 ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کرکے لیبیا سے آنے والے 2 مسافروں سمیت 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ 

حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے مسافروں کی شناخت فرحان اشرف، علی ذیشان اور  تقی الحسن سجاد کے نام سے ہوئی، فرحان اشرف اور علی ذیشان نامی مسافروں نے یورپ جانے کے غرض سے ثاقب جج نامی ایجنٹ کو بھاری رقوم ادا کیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ایجنٹ کے ذریعے فیصل آباد سے لیبیا براستہ دبئی اور مصر سفر کیا۔

لیبیا میں کچھ عرصہ قیام کے بعد ایجنٹس نے مسافر کو کشتی کے ذریعے اٹلی کی جانب بھجوانے کی کوشش کی۔ بعد ازاں مسافروں کو لیبیائی حکام نے حراست میں لے کر پاکستان واپس بھیج دیا۔

ایک اور کاروائی میں شناخت بدل کر  بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم نے اشرف عباس کی شناخت استعمال کرتے ہوئے اسپین جانے کی کوشش کی۔

امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزم کو مشکوک پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا اصل نام  تقی الحسن سجاد ہے، ملزم نے اشرف عباس کی سفری دستاویزات استعمال کر کے بیرون ملک جانے کی کوشش کی۔

ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے  جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے نام کی ویڈیو بنائی تھی۔

ملزم نے مزار قائد کے باہر بھی ویڈیو بنا کر پھیلائی تھی، خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا، تعلق خوارجی گروپ سے ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی اجلاس:سیاسی جدوجہد جاری رکھنے اور سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • کوشش کر رہے ہیں کہ رہ جانے والے عازمین کے لیے سعودی حکومت سے رعایت حاصل کریں، سردار محمد یوسف
  • قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • سکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
  • اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی
  • کمبوڈیا کے شہر انگکور واٹ میں اوپن ایئر سینما کی دسویں خصوصی اسکریننگ
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • ایئرپورٹس کے آرائیول و ڈیپارچر کاونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم
  • بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی، اسکردو گلگت کی 12 پروازیں منسوخ