بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں اس فلم سے نکال دیا گیا تھا۔

حال ہی میں اکشے کمار نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جواب دیے، ایک مداح نے سوال پوچھا کہ  انہوں نے بھول بھلیاں فلم کے دوسرے اور تیسرے حصے میں کام کیوں نہیں کیا؟ جس پر اکشے کمار نے انہیں وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’بیٹا! مجھے اس فلم سے نکال دیا گیا تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار کب تک فلم انڈسٹری میں رہیں گے؟ بالی ووڈ اسٹار نے بتادیا

ایک مداح نے اکشے کمار سے سوال کیا کہ آپ نے پچھلے 10 سالوں کے دوران کامیڈی فلموں میں بہت کم کام کیا ہے، ایسا کیوں ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ یہ درست بات ہے کہ انہوں نے کامیڈی فلمیں کم کی ہیں کیونکہ کامیڈی فلمیں میں وہ پہلے ہی بہت کام کر چکے ہیں اور اب وہ سماجی مسائل پر مبنی فلموں میں کام کرنا چاہتے تھے۔

اکشے کمار نے بتایا کہ انہوں نے بہت سی سوشل فلمیں کی ہیں جن میں سرپھرا، ایئرلفٹ، رستم، پیڈمین اور ٹوائلٹ شامل ہیں کیونکہ ہر کسی پر ایک ایسا وقت آتا ہے جب وہ کچھ نیا کرنے کی خواہش کرتا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ اب انہوں نے 2-3 کامیڈی فلمیں سائن کی ہیں، جن میں بھوت بنگلہ، ویلکم (ٹو دا جنگل)، اور ہاؤسفل (5) شامل ہیں اور وہ آج کل ان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اکشے کمار بالی ووڈ بھول بھلیاں.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اکشے کمار بالی ووڈ اکشے کمار نے میں کام

پڑھیں:

’بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘،گرپتونت سنگھ پنوں کا امریکی نائب صدر کو خط

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی نائب صدر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انہیں مارنے کے لیے انعام رکھا ہے، امریکا معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا امریکا سے بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

گرپتونت سنگھ پنوں کی جانب سے امریکی نائب صدر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے ایک سینیئر کارکن نے میرے قتل پر2 لاکھ 50 ہزار ڈالر انعام رکھا ہے، میرے قتل پر انعام کا اعلان امریکی خودمختاری اور قومی سلامتی پربھی براہ راست حملہ اور امریکی شہری کے قتل کے ارتکاب کا مجرمانہ عمل ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ نائب صدر وانس اس عمل کو ریاست کی زیر سرپرستی پر تشدد بین الاقوامی جبر کے طور پر لیں، آپ سے دورہ بھارت میں اس معاملے کو اٹھانے کی درخواست کرتا ہوں، آپ بھارتی حکومت کو ممکنہ اثرات سے خبردار کریں اور امریکی قانون کے تحت بھارت کو قانونی کارروائی، اقتصادی پابندیوں سے خبردار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی حکومت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ کردیا

انہوں نے امریکی نائب صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی اداروں کو غیرملکی دہشتگرد کے طور پر نامزد کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اقتصادی یا سفارتی تحفظات سے قطع نظر امریکا میں خالصتان ریفرنڈم کے منتظمین کی آئینی آزادی اور تحفظ کو برقرار رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اقدام قتل امریکا بھارت بے جے پی سکھ فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں

متعلقہ مضامین

  • اقبالؒ__ کیا ہم بھول جائیں گے؟
  • رواں ہفتے کونسی بڑی فلمیں تھیٹر اور او ٹی ٹی پر ریلیز ہوں گی؟ جانیئے
  • وقف بورڈ قانون کو لیکر مجھے سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے، ڈمپل یادو
  • بھارت، طلبہ نے امتحانی کاپیوں میں جوابات کے بجائے پاس کرنے کیلئے فرمائشیں لکھ دیں
  • چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا
  • ہسپتال میں 77 سالہ بزرگ پر ڈاکٹر کا بہیمانہ تشدد ، ویڈیو وائرل
  • ’بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘،گرپتونت سنگھ پنوں کا امریکی نائب صدر کو خط
  • بہار کے سابق رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم وقف قانون کی حمایت کرنے پر جنتا دل یونائیٹڈ سے مستعفی
  • کومل میر کی کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے پر لب کشائی
  • اکشے کمار کی فلم ‘کیسری 2’ ریلیز ہونے کے گھنٹوں بعد ہی پائریسی کا شکار ہوکر لیک